محبوبہ مفتی کا چرار شریف دورہ، مرحوم آفتاب احمد میر کے اہل خانہ سے تعزیت

جنگ نیوز ڈیسک

بڈگام /شاہین امین/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پیر کو چرار شریف کا دورہ کرکے پارٹی کے ضلع کوآرڈینیٹر بڈگام آفتاب احمد میر کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، جو اتوار کو اچانک حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔محبوبہ مفتی نے مرحوم کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی اور اہل خانہ کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لئے صبر و حوصلہ عطا ہونے کی دعا کی۔محبوبہ مفتی نے آفتاب احمد میر کو پارٹی کا ایک مخلص، سرگرم کارکن اور عوام دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے اور زمینی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے خلوص کے ساتھ کام کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ آفتاب احمد میر کے اچانک انتقال سے پارٹی ساتھیوں، دوستوں اور پوری پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں ایک گہرا خلا پیدا ہوگیا ہے۔اس موقع پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سکریٹری تنظیم ایڈووکیٹ غلام نبی لون ہانجورہ، ایم ایل اے پلوامہ وحید الرحمان پرہضلع صدر بڈگام محمد یاسین بٹ، سابق رکن اسمبلی نور محمد شیخ، پارٹی میڈیا کوآرڈینیٹر بشیر احمد بیگ، حلقہ خانصاحب کے انچارج منظور احمد وانی، حلقہ بیروہ کے انچارج حاجی غلام احمد خان، خانصاحب کے زونل صدر بشارت نسیم، وسطی شالٹینگ کے زونل صدر علی محمد بابا، چاڈورہ کے زونل صدر بشیر احمد اور یوتھ پی ڈی پی وسطی کشمیر کے جنرل سکریٹری میر شہنواز احمد سمیت پارٹی کے دیگر سینئر رہنما اور کارکن بھی موجود تھے۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو اس صدمے کو برداشت کرنے کے لئے صبر و استقامت عطا کرے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

میرواعظ سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں کی ایرانی صدر سے ملاقات

جنگ نیوز نئی دہلی: ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مذہبی...

فلم فیسٹول IFFJKکی کامیابی میں DIPR کی ٹیم ورک نمایاں

جنگ نیوز سری نگر/جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد...

لشکر کی تین نکاتی حکمت عملی:جموںکشمیر میں انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں تیز

    جنگ نیوز نئی دہلی/سکیورٹی اداروں نے جموں و کشمیر میں...

وزیراعظم مودی نےBRICS بزنس فورم سے خطاب کے دوران تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کی تجویزپیش کی

  جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی/وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے...

جموں کشمیر بینک ڈیجیٹل تبدیلی پربہترین بینک ایوارڈسے سرفراز

  جنگ نیوز سرینگر/جے اینڈ کے بینک نے ممبئی میں منعقدہ...