کشمیر کی وادی میں سینما کا نیا باب، پہلے بین الاقوامی فلمی میلےIFFJK-2026 کا شاندارآغاز

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے میلےکا افتتاح کردیا
چار روز میں 130 سے زائد فلمیں پیش کی جائیں گی

بلال بشیر بٹ
سرینگر جنگ

سری نگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے SKICC میں جموں و کشمیر کے پہلے بین الاقوامی فلمی میلے IFFJK کا افتتاح کیا۔ چار روزہ میلے میں 30 سے زائد ممالک کے فلم ساز شرکت کر رہے ہیں جبکہ 130 سے زائد فلمیں پیش کی جائیں گی۔
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے SKICC میں جموں و کشمیر کے پہلے بین الاقوامی فلمی میلے IFFJK کا افتتاح کردیا۔ چار روزہ میلے میں 30 سے زائد ممالک کے فلم ساز شرکت کر رہے ہیں جبکہ 130 سے زائد فلمیں پیش کی جائیں گی۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر عالمی فلم سازوں کے لئے کھلا ہے اور حکومت فلم پالیسی کے تحت سنگل ونڈو کلیئرنس، مالی مراعات اور پروڈکشن سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے فلم سازوں پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے قدرتی مناظر کے ساتھ ساتھ یہاں کی کہانیوں، ثقافت اور روایات کو بھی اپنی فلموں کا حصہ بنائیں۔
انہوں نے کشمیر اور بھارتی سینما کے دیرینہ تعلق کا ذکر کرتے ہوئے جنگلی، کشمیر کی کلی، ارادھنا، بوبی، سلسلہ، کبھی کبھی اور جب تک ہے جاں سمیت متعدد فلموں کا حوالہ دیا۔ حالیہ دور میں مشن کشمیر، حیدر، راک اسٹار، ہائی وے اور بجرنگی بھائی جان جیسی فلموں نے بھی کشمیر کو پردۂ سیمیں پر نمایاں کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فلم پالیسی کے تحت مقامی فنکاروں، تکنیکی عملے اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے، جبکہ پوسٹ پروڈکشن سہولیات، اسٹوڈیوز اور فلمی تعلیم کو بھی فروغ دیا جائے گا۔
تقریب میں مرکزی وزیر مملکت برائے PMO ڈاکٹر جتیندر سنگھ، سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، وزرا، اراکین اسمبلی، فلم ساز، فنکار، جیوری ارکان اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر مملکت برائے وزیر اعظم دفتر ڈاکٹر جتیندر سنگھ، متعدد گورنرز و لیفٹیننٹ گورنرز، وزرا، سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشان اندرابی بھی شریک ہوئیں۔

یہ میلہ کشمیر کو عالمی سنیما کے نقشے پر لانے میں اہم کردار اَدا کرے گا

چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے آج یہاں آئی نوکس ملٹی پلیکس میں’ جموں و کشمیر انٹرنیشنل فلم فیسٹول (آئی ایف ایف جے کے)۔2026 ‘کا باضابطہ افتتاح کیا جس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے عالمی سنیما کی دُنیا سے تعلق کے ایک اہم نئے باب کا آغاز ہوا۔
’’رنگ سنیما‘‘ کے تھیم کے تحت منعقد ہونے والا یہ فیسٹول ہندوستان اور دُنیا بھر سے فلم سازوں، سنیما کے شائقین اور تخلیقی پیشہ ور اَفراد کواکٹھا کرتا ہے ،جو جموں و کشمیر کو فلم سازی اور فلمی سیاحت کے ایک اُبھرتے ہوئے منزل کے طور پر اَپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لئے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
افتتاحی تقریب کے دوران چیف سیکرٹری کے ہمراہ کمشنر سیکرٹری اطلاعات، کمشنر سیکرٹری تعلیم، صوبائی کمشنر کشمیر، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر، ڈائریکٹر اطلاعات اور صوبائی و ضلعی انتظامیہ کے دیگر سینئر افسران بھی تھے۔
چیف سیکرٹری نے آئی نوکس میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وہاں موجود فلم سازوں ، وفود ، سنیماکے شائقین اور دیگر مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیااور اسے جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹول قرار دیا۔
اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اور سنیما کے درمیان ایک دیرینہ او رخاص رشتہ رہا ہے ۔ اس خطے نے کئی دہائیوں سے فلم سازوں کو متاثر کیا ہے اور ہندوستانی سنیما کی کچھ یادگار فلموں جن میں’کشمیر کی کلی‘، ’جنگلی‘، ’بیتاب‘ اور ’کبھی کبھی‘ شامل ہیں، کے لئے پس منظر فراہم کیا ہے۔
اَتل ڈولو نے مزید کہا کہ یہ فیسٹول عالمی فلمی کمیونٹی کو جموں و کشمیر لا کر اس دیرینہ رشتے کو ایک نئی سطح تک لے جانے کا موقع فراہم کرتا ہے اور بامعنی رابطے، تخلیقی تبادلے اور اشتراک کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم بھی قائم کیا جا رہا ہے۔
اُنہوں نے آئی ایف ایف جے کے ۔2026 کو ملنے والے بین الاقوامی ردّعمل کو اُجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ فیسٹول کے لئے زائد اَز80 ممالک سے فلمیں موصول ہوئی ہیں جس سے اس ایونٹ کو ایک حقیقی بین الاقوامی حیثیت حاصل ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اس شرکت کا ہونا بذات خود حوصلہ اَفزا ہے اور یہ جموں و کشمیر میں عالمی سطح کی فلمی سرگرمیوں کے لئے بڑھتے ہوئے امکانات کی عکاسی کرتا ہے۔
چیف سیکرٹری نے سنیما کے وسیع تر کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سنیما کو محض تفریح کا ذریعہ نہیں سمجھتی بلکہ سیاحت کو فروغ دینے، خطے کی ثقافتی دولت کو اُجاگر کرنے اور دُنیا بھرکے ناظرین وسامعین اور ثقافتوں کو جوڑنے کے ایک طاقتور ذریعے کے طور پر دیکھتی ہے۔
اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ فیسٹول فلم سازوں اور سامعین کو جغرافیائی اور ثقافتی حدودسے بالاتر ہو کر مشترکہ انسانی تجربات دریافت کرنے کا موقع فراہم کرے گا اور کہانیوں کے ذریعے گہری تفہیم کو فروغ دے گا۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ سنیما ایک ایسا پُل بن سکتا ہے جو دُنیا بھر کے ناظرین اور ثقافتوں کو آپس میں جوڑتا ہے۔ اُنہوں نے تخلیقی میدان میں نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں سنیما کے ذریعے اَپنی  کہانیاں سنانے کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اُنہوں نے جموں و کشمیر میں موجود تخلیقی صلاحیتوں کے وسیع ذخیرے کو بھی اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ خطہ باصلاحیت اور اُبھرتے ہوئے مصنفین، اَداکاروں، گلوکاروں، موسیقاروں، ساز نوازوں اور دیگر تخلیقی اَفراد کا مسکن ہے جو اَپنی صلاحیتوں کو دُنیا کے سامنے پیش کرنے کے مواقع کے منتظر ہیں۔
اَتل ڈولو نے اعتمادکا اظہار کیا کہ آئی ایف ایف جے کے نوجوان اور اُبھرتی ہوئی صلاحیتوں کے لئے نئے راستے کھولنے میں مددگار ثابت ہوگا اور انہیں ہندوستان اور بیرون ملک کے معروف فلم سازوں اور تخلیقی پیشہ ور اَفراد  کے ساتھ براہ راست رابطے کا موقع فراہم کرے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ فیسٹول نئے خیالات، بامعنی گفتگو اور دیرپا تخلیقی اشتراک کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم بن سکتا ہے۔
آئی ایف ایف جے کے ۔2026 کی فلمی سرگرمیوں کا آغاز لبنان کی فلم ساز سارہ فرانسس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ڈیڈ ڈاگ‘ کی نمائش سے ہوا جسے بین الاقوامی مقابلے کے زُمرے میں افتتاحی فلم کے طور پر پیش کیا گیا۔
افتتاحی سکریننگ نے چار روزہ فلمی سرگرمیوں کا آغاز کیا جس میں دُنیا کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی کہانیاں اور نقطٔ نظر پیش کئے جائیں گے۔ جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر نمائش کے لئے 135 فلموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ یہ فیسٹول بیرون ملک سے آنے والے فلم سازوں کو خطے کو قریب سے دیکھنے اور اس کے تجربے سے براہ راست روشناس ہونے کا موقع فراہم کرے گا جبکہ اس کے مناظر، ثقافتی ورثے اور تخلیقی صلاحیتوں کو زیادہ نمایاں کرے گا۔
چیف سیکرٹری نے اُمید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں بامعنی بات چیت، نئی دوستی اور دیرپا تخلیقی تعاون پیدا کریں گے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مستقبل انہی لوگوں کا ہے جو اَپنے خوابوں کی خوبصورتی پر یقین رکھتے ہیں۔
افتتاحی تقریب کی تکمیل اور پہلی فلم کی نمائش کے ساتھ آئی ایف ایف جے کے ۔2026 اَب ’رنگ سنیما‘ کے رنگوں تلے چار روزہ فلمی نمائشوں، مکالموں اور سنیما کے تخلیقی تبادلے کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

میرواعظ سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں کی ایرانی صدر سے ملاقات

جنگ نیوز نئی دہلی: ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مذہبی...

فلم فیسٹول IFFJKکی کامیابی میں DIPR کی ٹیم ورک نمایاں

جنگ نیوز سری نگر/جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد...

لشکر کی تین نکاتی حکمت عملی:جموںکشمیر میں انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں تیز

    جنگ نیوز نئی دہلی/سکیورٹی اداروں نے جموں و کشمیر میں...

وزیراعظم مودی نےBRICS بزنس فورم سے خطاب کے دوران تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کی تجویزپیش کی

  جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی/وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے...

جموں کشمیر بینک ڈیجیٹل تبدیلی پربہترین بینک ایوارڈسے سرفراز

  جنگ نیوز سرینگر/جے اینڈ کے بینک نے ممبئی میں منعقدہ...