سرینگر:
محکمہ موسمیات سرینگر کے مطابق جموں و کشمیر میں 18 ستمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم اس دوران کچھ مقامات پر اور بالخصوص 14 اور 15 ستمبر کو چند ایک علاقوں میں ہلکی بارش یا گرجمک کے ساتھ بچھواڑ پڑ سکتے ہیں۔
تازہ ترین پیشگوئی کے مطابق:
5 سے 13 ستمبر: موسم عام طور پر خشک رہے گا، تاہم کچھ الگ تھلگ مقامات پر مختصر وقت کے لیے بارش یا گرجمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
14 اور 15 ستمبر: جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں کچھ مقامات پر بارش اور گرجمک کا امکان ہے۔
16 سے 18 ستمبر: موسم ایک بار پھر مجموعی طور پر خشک ہو جائے گا، لیکن اس دوران بھی کہیں کہیں بونداباندی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فصل کی کٹائی اور دیگر زرعی سرگرمیاں جاری رکھیں


