جنگ نیوز ڈیسک
شالیمار، 29 اگست: شیرِ کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کشمیر (SKUAST-K) کے شالیمار کیمپس میں قومی یومِ کھیل کے موقع پر ’ایک گھنٹہ میدان میں‘ کے عنوان سے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔
ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر ایس۔ اے۔ گنگو نے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے طلبہ پر روزانہ جسمانی سرگرمیوں اور کھیلوں کے لیے کم از کم ایک گھنٹہ وقف کرنے پر زور دیا۔
میجر دھیان چند کی یومِ پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں ہارٹیکلچر اور ایگریکلچرل انجینئرنگ کے طلبہ کے درمیان والی بال اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے۔ ہارٹیکلچر نے والی بال جبکہ ایگریکلچرل انجینئرنگ نے رسہ کشی میں کامیابی حاصل کی۔
پروگرام کا انعقاد اسٹوڈنٹس ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر سیمی لوہانی نے کیا، جبکہ ڈاکٹر مدثر علی اور ڈاکٹر اویس بھی موجود تھے۔


