جنگ نیوز ڈیسک
سری نگر/ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر (NIT Srinagar) میں قومی یومِ کھیل 2026 کی مناسبت سے تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا، جو 28 سے 30 اگست تک ’’کھیلے گا بھارت، جیتے گا بھارت‘‘ کے موضوع کے تحت جاری رہیں گی۔
تقریبات وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل کی فٹ انڈیا تحریک کے تحت منعقد کی جا رہی ہیں۔ پہلے روز ’’پاس دی بال‘‘ اور ’’29 چیلنج‘‘ جیسی سرگرمیوں میں طلبہ اور عملے کے ارکان نے شرکت کی۔
ڈائریکٹر پروفیسر انوراگ مشرا نے کہا کہ کھیل ہمہ جہت تعلیم کا اہم حصہ ہیں اور ان سے نظم و ضبط، ٹیم ورک اور جسمانی صحت کو فروغ ملتا ہے۔ رجسٹرار پروفیسر عتیق الرحمٰن نے صحت مند اور متحرک تعلیمی ماحول کی ضرورت پر زور دیا۔
SAS کے انچارج فیکلٹی ڈاکٹر منوج کمار، SAS افسر محترمہ کوثر علی میر اور SAS اسسٹنٹ سہیل احمد بابا نے بھی طلبہ اور عملے پر زور دیا کہ وہ کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔ تقریب میں اسسٹنٹ سکیورٹی افسر مشتاق احمد بھٹ، SAS عملے اور طلبہ نے شرکت کی۔ قومی یومِ کھیل کی تقریبات 30 اگست تک جاری رہیں گی۔


