جنگ نیوز
نئی دہلی/ ٹیپ، اسکین اور چند لمحوں میں ادائیگی،یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (UPI) نے ایک دہائی کے دوران بھارت میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے طریقے کو یکسر بدل دیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا وژن کے تحت UPI نے عام لوگوں کے لئے لین دین کو تیز، آسان اور زیادہ قابل رسائی بنایا ہے۔ ایک جدید ادائیگی نظام کے طور پر شروع ہونے والا UPI آج تیز، بلا رکاوٹ اور جامع ڈیجیٹل لین دین کے عالمی معیار کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔
نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (NPCI) کے تیار کردہ UPI نے بھارت کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج اسے 11 ممالک میں قبول کیا جا رہا ہے، جبکہ یونان اور مالدیپ بھارت کے اس فوری ادائیگی پلیٹ فارم کو اپنانے والے تازہ ممالک میں شامل ہیں۔
ایک دہائی قبل یو پی آئی کومتعارف کرایا گیا، جس نے ہندوستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت اختیار کی۔
یو پی آئی کی غیر معمولی وسعت اور رسائی ہر ہندوستانی کے لئےباعث فخرہے۔
آپ یو پی آئی کے استعمال سے متعلق اپنا تجربہ بتائیں اور یہ بھی شیئر کریں کہ اس نے آپ کی زندگی پر کیا اثر ڈالا ہے
-وزیر اعظم نے ٹیوٹ میں لکھا۔


