صوبائی کمشنر کشمیر نےعید میلاد النبیؐ تقریبات کا جائزہ لیا

جنگ نیوز

سرینگر/عید میلاد النبی ﷺ اور اس کے بعد آنے والے جمعہ کے پیش نظر ڈویژنل کمشنر کشمیر انشول گارگ نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وادی بھر کی اہم مساجد اور خانقاہوں میں انتظامات کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنروں، پولیس اور مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام اور مذہبی مقامات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ حضرت بل درگاہ، جناب صاحب صورہ، آثار شریف کلاش پورہ، اہم شریف بانڈی پورہ، کبامارگ اننت ناگ اور پٹھ مکھامہ بڈگام سمیت دیگر مذہبی مقامات کے انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
حضرت بل درگاہ میں ایک لاکھ سے زائد عقیدت مندوں کی آمد متوقع ہے۔ انشول گارگ نے بجلی کی بلا تعطل فراہمی، متبادل انتظامات، پینے کے پانی، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات اور فائر اینڈ ایمرجنسی خدمات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
انہوں نے زائرین کی آمدورفت کے لئے اضافی بسیں اور ای آٹو فراہم کرنے اور ٹریفک کی مؤثر منصوبہ بندی کرنے کی بھی ہدایت دی۔ وقف حکام کو خیموں اور ہجوم کے نظم و ضبط کے لئے پیشگی انتظامات کرنے کو کہا گیا۔
ڈویژنل کمشنر نے بازاروں اور مذہبی مقامات کے اطراف اشیائے خورد و نوش کے معیار اور قیمتوں کی نگرانی کی ہدایت دیتے ہوئے ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا۔
تمام ڈپٹی کمشنروں کو مذہبی تقریبات کے دوران ضروری اشیا اور بنیادی عوامی خدمات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

ایف ڈی اے جموں و کشمیر نے نباتاتی چربی کی ملاوٹ پر گھی کے 10 بیچز پر پابندی عائد کر دی

  سرینگر، 30 اگست: فوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)...

چوری کیس میں تین افراد گرفتار، مسروقہ سونا برآمد

سرینگر: پولیس نے بارہمولہ میں ایک مکان سے ہونے والی...

صاحب خان ساگر کی مختصر کہانیوں کا مجموعہ مٹھی بھر روشنی سے گزرتے ہوئے

  ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن جعفری صاحب خان ساگر کا تعلق بہار...

خوشبو کا بدن: ایک تنقیدی مطالعہ

  تبصرہ نگار:سمیع احمد ثمر کتاب: خوشبو کا بدن شاعر: شکیل ابن...

ننہ پوش — مختصر جائزہ

    عبدالرشید خان چھانہ پورہ ’’ننہ پوش‘‘ وادی کے نامور انشائیہ نگار،...