دولتِ مشترکہ شمشیربازی چیمپئن شپ:شریہ گپتا نے طلائی، وشال تھاپر نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

جنگ نیوز
جموں/جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل نے نائیجیریا کے شہر لاگوس میں جاری دولتِ مشترکہ شمشیربازی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی جموں و کشمیر کی نامور شمشیرباز شریہ گپتا اور وشال تھاپر کو مبارک باد پیش کی ہے۔
شریہ گپتا نے اپنی مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر یادگار کامیابی حاصل کی، جبکہ وشال تھاپر نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنی عمدہ کارکردگی سے بین الاقوامی سطح پر جموں و کشمیر کا نام روشن کیا۔
اسپورٹس کونسل نے دونوں کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور کھیل سے وابستگی کو سراہتے ہوئے ان کی کامیابی کو مرکز کے زیرِ انتظام خطے کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔
کونسل کے مطابق شریہ گپتا اور وشال تھاپر کی کامیابی جموں و کشمیر میں شمشیربازی کے بڑھتے ہوئے معیار اور مقامی کھلاڑیوں کی بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کی بھرپور صلاحیت کی عکاس ہے۔
اسپورٹس کونسل نے دونوں کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کو مبارک باد دیتے ہوئے آئندہ مقابلوں اور مستقبل کی کھیلوں کی سرگرمیوں میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

لشکر طیبہ اورTRF کو مالی و لاجسٹک مدد فراہم کرنے کا الزام؛شوپیاں میں 10 افراد گرفتار

جنگ نیوز شوپیان پولیس نے مبینہ عسکری مالیاتی نیٹ ورک...

لیفٹیننٹ گورنر کی صدارت میں سکیورٹی صورتحال کی جائیزہ میٹنگ

نیوز ڈیسک سرینگر /لیفٹیننٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج...

ناظم اطلاعات نے وادی کے تمام اَضلاع میںDICs کی کاکردگی کا جائزہ لیا

نیوز ڈیسک سری نگر/ڈائریکٹر اِنفارمیشن ممتا یادو نے آج صوبہ...

متحدہ عرب امارات اور سنگاپور میں بھارتی سیاحوں کوUPI کی خدمات میسر

جنگ نیوز متحدہ عرب امارات اور سنگاپور جانے والے بھارتی...

اولاد نعمت خداوندی کی تربیت

  حمیرا فاروق آونیرہ شوپیاں سے نوازا جہاں وہ آسائش اور تسکین...