جنگ نیوز
نئی دہلی/ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ نے قید کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال دسمبر میں وطن واپس آئیں گی اور عوام کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔
اپنے عوامی خطاب میں شیخ حسینہ نے کہا کہ انہیں ملک سے باہر رکھنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عوامی لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کو جھوٹے مقدمات، سیاسی انتقام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے، جبکہ میڈیا کی آزادی اور عدالتی خودمختاری بھی متاثر ہوئی ہے۔
شیخ حسینہ نے بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں نئی دہلی نے ان کا ساتھ دیا، تاہم انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بنگلہ دیش واپس آکر عوام کی خدمت جاری رکھیں گی۔


