بادل پھٹنے سے ایک خاتون جاں بحق

سری نگر، 3 اگست:

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقہ لولاب کے ہملی علاقے میں پیر کے روز بادل پھٹنے کے بعد آنے والے سیلابی ریلے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

​پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت نسیمہ بیگم زوجہ محمد ایوب ساکن ورنو کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بادل پھٹنے کے بعد ندی نالوں میں اچانک پانی کی سطح بڑھ گئی، جس کے بعد چلائے گئے تلاشی آپریشن کے دوران خاتون کی لاش برآمد کی گئی۔

​حکام کا کہنا ہے کہ نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

​دوسری جانب، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پہلگام کے علاقے بات کوٹ میں بادل پھٹنے سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، جس سے مقامی لوگوں اور سیاحوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام نے بتایا کہ صورتحال پر نظر رکھنے اور نقصان کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

​تیز بارشوں کے باعث آمدورفت کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ حکام کے مطابق عیش مقام-پہلگام سڑک لنگنائی پل کے پاس سیلابی پانی کی وجہ سے بند ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ، لنگنائی بات کوٹ پل کو پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔

​مقامی لوگوں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صورتحال بہتر ہونے تک متاثرہ علاقوں کی طرف سفر کرنے سے گریز کریں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

بادل پھٹنے سے علاقے میں سنسنی اور سیلابی صورتحال

فیضان پنجابی شوپیاں، 3 اگست: جنوب مشرقی کشمیر کے ضلع...

حاملہ خاتون، شوہر اور معصوم بیٹا جاں بحق

  غزہ شہر کے مغربی علاقے میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ...

آج سے امریکہ اور ایران کے بیچ نئے مذاکرات شروع ہوں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے...

مایا جال

  فاضل شفیع بٹ اکنگام، انت ناگ "یار شیدے! میرا سارا کاروبار...

بچوں کی اسلامی تربیت وقت کی اہم ترین ضرورت

پیر اقبال رشید اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات...