SKUAST-K اور نقش رائل آرٹس کے درمیان پشمینہ مصنوعات کی جدت کے لئے معاہدہ

جنگ نیوز ڈیسک

SKUAST-K نے کشمیر کی روایتی پشمینہ صنعت کو فروغ دینے اور اعلیٰ معیار کی ہاتھ سے تیار پشمینہ نٹ ویئر مصنوعات تیار کرنے کے مقصد سے نقش رائل آرٹس کے ساتھ مفاہمتی معاہدے (ایم او اے) پر دستخط کیے ہیں۔
یہ معاہدہ یونیورسٹی کے ڈویژن آف لائیو اسٹاک پروڈکٹس ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل میں آیا، جس کے تحت سائنسی تحقیق اور روایتی دستکاری کو یکجا کر کے معیاری، پائیدار اور عالمی منڈی کے تقاضوں سے ہم آہنگ پشمینہ مصنوعات تیار کی جائیں گی۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد گنائی نے کہا کہ یہ اشتراک کشمیر کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے اور پشمینہ شعبے میں نئی معاشی مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیق پر مبنی یہ اقدام پشمینہ صنعت کی پائیدار ترقی اور عالمی شناخت کو مزید مضبوط بنائے گا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جموں و کشمیر میں عمارتوں کی اجازت نامہ فیس یکساں

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ ہاؤسنگ...

کشمیر میں بجلی کے نقصانات ملک میں سب سے زیادہ

جنگ نیوز ڈیسک سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی...

جموں کشمیر: جنگلاتی حقوق کے دعووں کی جلد یکسوئی کی ہدایت

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/جموں و کشمیر کے محکمہ قبائلی امور...

توہین آمیز ویڈیو :مودی نے طلبہ کو معاف کر دیا

جنگ نیوز وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز...