کولگام میں دہشت گردوں کی غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ، 1 ہلاک، 1 زخمی

کولگام، 31 جولائی:

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے کیلام میں جمعہ کی شام دہشت گردوں نے غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک مزدور ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

حکام نے  بتایا کہ دہشت گردوں نے کیلام کے مقام پر دو غیر مقامی شہریوں کو نشانہ بنایا۔ دونوں کو علاج کے لیے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بعد ازاں، زخمیوں میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ دوسرے زخمی مزدور کو مزید علاج کے لیے ‘جی ایم سی اننت ناگ’ منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

شوہر کے قتل میں بیوی، عاشق اور 3 شوٹروں کو عمر قید

جعلی دستاویزات پر سالے کو 10 سال سزا مدھیہ پردیش...

سونے کی قیمتوں میں کمی

سرینگر: ایف ایکس اسٹریٹ (FXStreet) کے مرتب کردہ اعداد و...

محکمہ موسمیات کی بھاری بارش اور فلیش فلڈ کے خطرے کی پیش گوئی

سرینگر: محکمہ موسمیات کی جانب سے بھاری بارش، بالائی کیچمنٹ...

چار منزلہ عمارت منہدم، 9 افراد ہلاک، متعدد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ

  مہاراشٹر کے بھیونڈی میں جمعہ کو چار منزلہ عمارت...

سرینگر میں ’’کمیونیکیشن لاسٹ‘‘ کی تقریبِ رونمائی منعقد

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر، 30 جولائی: سرینگر میں مرزا محمد...