روس کا یوکرین پر 280 ڈرونز اور 70 سے زیادہ میزائلوں سے بڑا حملہ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ روسی افواج نے گذشتہ رات یوکرین کے کئی خطوں پر ایک بڑے فضائی حملے شروع کیے، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کم از کم آٹھ افراد ہلاک، جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں زیلینسکی نے کہا کہ "گذشتہ رات، دنیپرو ریجن کے راڈوشنے علاقے پر ایک روسی میزائل حملے میں ایک جوڑا اور تین بچے ہلاک ہو گئے۔ دو اور بچوں کو ملبے کے نیچے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ میزائل حملے نے ایک عام رہائشی عمارت کو تباہ کر دیا، جب کہ ایک اور رہائشی عمارت کو نشانہ بنائے جانے کے بعد لیویو میں ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ "ابھی تک، ملک بھر میں آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ میری تعزیت ان تمام ہلاک شدگان کے اہل خانہ اور پیاروں کے ساتھ ہے۔ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں، اور ہر ایک کو ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔ تمام متعلقہ ادارے اس کام میں شامل ہیں۔”

روس نے یوکرین کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا

زیلینسکی نے کہا کہ کیف اور اس کے آس پاس کا علاقہ، دنیپرو، لیویو، پولٹاوا، خارکیف، مائیکولائیو، سومی، وینیتسیا، چرکاسی اور ایوانو-فرینکیوسک رات کو ہوئے حملے کی زد میں آئے۔

انہوں نے کہا کہ "اس حملے میں 70 سے زائد میزائل استعمال کیے گئے، جن میں سے ایک بڑی تعداد بیلسٹک میزائلوں کی تھی۔ اس کے علاوہ 280 سے زائد حملہ آور ڈرونز بھی شامل تھے، جن میں سے 260 سے زیادہ ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ (انٹرسیپٹ) کر دیا گیا۔”

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سرینگر میں 40 سالہ شخص کی گھر سے لاش برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی

سرینگر۔ حکام کے مطابق جمعرات کے روز سری نگر کے...

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشینگوئی

سرینگر، 30 جولائی محکمہ موسمیات (ایم ای ٹی) سینٹر سرینگر...

سرینگر میں حوض (ٹب) سے نامعلوم لاش برآمد

  سری نگر، 29 جولائی: وسطی کشمیر کے ضلع سری...

موسمیاتی تبدیلی :کشمیر میں قبل از وقت بادام کی فصل تیار

جنگ نیوز پلولامہ/ کشمیر میں اس سال بادام کی فصل...