سرینگر جنگ
آج جموں و کشمیر کے زیادہ تر علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔ عمومی طور پر بارش کی شدت ہلکی سے درمیانی رہے گی، تاہم کچھ مقامات پر اس دوران تیز بارش کا بھی امکان ہے۔ پتھر گرنے، لینڈ سلائیڈنگ (تودے گرنے) اور فلیش فلڈ (ناگہانی سیلابی صورتحال) کا خطرہ برقرار رہے گا۔
دوپہر کے بعد سے موسم میں تدریجی طور پر سدھار متوقع ہے، اور شام تک زیادہ تر علاقوں میں بارش تھم جانے کا امکان ہے۔


