سرینگر میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2026 لوگو کی رونمائی

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر عالمی فلمی صنعت کے لئے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے اور حکومت وادی کو فلم سازوں کے لئے آسان، کم خرچ اور پیشہ ورانہ سہولیات سے آراستہ مرکز بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
رائل اسپرنگس گالف کورس میں IFFJK 2026 کے لوگو کی رونمائی کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کشمیر اور بالی ووڈ لازم و ملزوم تھے، مگر حالات نے اس رشتے کو متاثر کیا۔ اب حکومت اس تاریخی تعلق کو بحال کرنا چاہتی ہے اور IFFJK کو عالمی شہرت یافتہ فلمی میلے کی شکل دینا اس سمت میں اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف قدرتی حسن فلم سازوں کو متوجہ کرنے کے لئے کافی نہیں، بلکہ شوٹنگ کے لئے آسانیاں، کم لاگت اور تربیت یافتہ مقامی افرادی قوت بھی ضروری ہے، جس پر حکومت کام کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ آئندہ برسوں میں فلمی میلے کے پروگرام جموں تک بھی توسیع دی جائے گی تاکہ یہ عالمی سطح کا معتبر فلمی میلہ بن سکے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اٹل ڈولو نے اسے جموں و کشمیر اور بالی ووڈ کے تاریخی تعلق کی تجدید قرار دیا، جبکہ معروف فلم ساز مظفر علی نے کشمیر کی فلمی اہمیت کو اجاگر کیا۔
معروف ہدایت کار امتیاز علی نے کہا کہ کشمیری نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور انہیں ایسے پلیٹ فارم فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
ڈائریکٹر اطلاعات شریا سنگھل نے بتایا کہ IFFJK کے لئے اب تک 25 سے زائد ممالک سے تقریباً 400 فلمیں موصول ہو چکی ہیں، جبکہ فلموں کے اندراج کی آخری تاریخ 30 جولائی 2026 ہے۔ یہ فلمی میلہ 7 سے 10 ستمبر 2026 تک منعقد ہوگا۔

کشمیری نوجوان غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں کے مالک

معروف فلم ساز امتیاز علی نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوان ملک کی باصلاحیت ترین تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور IFFJK انہیں فلم سازی اور تخلیقی شعبوں میں آگے بڑھنے کا مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔رائل اسپرنگس گالف کورس میں IFFJK کے لوگو کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے قدرتی حسن کے ساتھ یہاں کے لوگوں کی محبت اور فنکارانہ صلاحیتیں ہمیشہ انہیں متاثر کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ستمبر میں ہونے والا IFFJK نوجوانوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

ہنڈواڑہ میں ’’My Youth My Pride‘‘ ووشو اور کبڈی چیمپئن شپ کا آغاز

  جنگ نیوز ڈیسک کپواڑہ، 28 جولائی: جموں و کشمیر سپورٹس...

احتجاج، جمہوریت اور ریاستی ردعمل

حیات اندرابی پلوامہ، کشمیر دنیا کی جدید جمہوریتوں میں عوامی احتجاج...

امریکہ-اسرائیل تعلقات اور مشرقی وسطیٰ کا نیا منظرنامہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین...

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشنگوئی

  اگلے 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر...

زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 7.1 ریکارڈ، سونامی کی وارننگ جاری

ٹوکیو: جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو میں منگل کے روز...