لیفٹیننٹ گورنر کی شہیدپولیس اہلکار کے لواحقین سے براہِ راست تعزیت

  نیوز ڈیسک
لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے آج ضلع لالپورہ بیروہ بڈگام کا دورہ کر کے جموں و کشمیر پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین قریشی کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی جنہوں نے اِس ہفتے کے اوائل میں اننت ناگ میں ایک دہشت گرد انہ حملے کے دوران اَپنی جان قربان کی۔
اُنہوں نے بہادر پولیس اہلکار کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور دُکھ کی اِس گھڑی میں ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری قوم کو بہادر عاشق حسین قریشی پر فخر ہے جن کی بہادری،جرأت، قربانی اور فرض کے تئیں لگن ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ شہید کے فرض سے محبت اور مادرِ وطن کے احترام کے اعلیٰ نظریات ایک پُر امن اور خوشحال یونین ٹیریٹری کی تعمیر میں آنے والی نسلوں کے لئے مشعلِ راہ بنے رہیں گے۔اُنہوں نے اہلِ خانہ کو یقین دِلایا کہ اِنتظامیہ ہر مرحلے پر ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی فلاح و بہبود اور وقار کو یقینی بنائے گی۔ اُنہوں نے شہید عاشق حسین قریشی کے بیٹے کی تعلیم مکمل کرنے اور ہمدردانہ سرکاری تقرری کے اہل ہونے تک کنبے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔
اُنہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی کے پورے نیٹ ورک کے خاتمے میں حاصل کی گئی اہم پیش رفت کا اُجاگر کیا اور جموںوکشمیر سے دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ شہید کی مادرِ وطن سے محبت، فرض شناسی اور قربانی سے حوصلہ حاصل کریں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد رہیں۔
وزیر داخلہ کا شہید ہیڈ کانسٹیبل کے فرزند سے رابطہ
بڈگام/ بڈگام کے بیروہ علاقے کے لولی پورہ میں جمعہ کے روز LoP جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سنیل شرما نے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور انہیں دلی تعزیت پیش کی۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے شہید کے فرزند سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرکزی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
سنیل شرما کے مطابق اہلِ خانہ نے بھی وزیرِ داخلہ کے سامنے اپنے تحفظات اور مسائل پیش کیے، جس پر امت شاہ نے انہیں یقین دلایا کہ مرکزی حکومت اس مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر ممکن امداد و تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتِ ہند شہید کے خاندان کی ہر ممکن مدد کے لئے پُرعزم ہے اور انہیں وہ تمام سہولیات اور تعاون فراہم کیا جائے گا جن کے وہ مستحق ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کھریو میں سالانہ ماتا جوالا جی میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد

جنگ نیوز پلوامہ/: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو...

جنتَر منتَر بیان پر محبوبہ مفتی کا اظہارِ افسوس، ’’زبان پھسل گئی، معذرت خواہ ہوں‘‘

نیوز ڈیسک سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

بارہمولہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کےالزام میں دو افراد گرفتار

جنگ نیوز بارہمولہ/ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس...

ڈیجیٹل خودمختاری، جمہوریت، اور سوشل میڈیا احتساب

  ایڈوکیٹ کشن سنمکھداس عالمی سطح پر ہندوستان میں این ای...

دردِ غربت اور احساسِ انسانیت

  مسعود محبوب خان دنیا میں بعض منظر ایسے ہوتے ہیں...