اننت ناگ حملہ: 3500 سے زائد مشتبہ OGWs زیر حراست،جنگجوؤں کے آبائی مکانات منہدم

جنگ نیوز

اننت ناگ میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین قریشی کے دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے کے بعد پوری وادی میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 3500 سے زائد مشتبہ OGWs (اوور گراؤنڈ ورکرز) اور دہشت گردوں کے مبینہ معاونین کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وادی کے تمام اضلاع میں ناکہ بندی، تلاشی، گاڑیوں کی چیکنگ، نگرانی اور محاصرہ و تلاشی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ CRPF کے سری نگر سیکٹر نے بھی ایک بیان میں عوام سے چوکنا رہنے اور سیکورٹی فورسز سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
ادھر جاری کارروائی کے دوران حکام نے اننت ناگ ضلع میں مبینہ LeT (لشکرِ طیبہ) جنگجو عادل احمد ٹھوکر ساکن گوری، بیجبہاڑہ اور ہارون گنائی ساکن حسن پورہ کے خاندانی مکانات کو منہدم کر دیا۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی دہشت گردی کے نیٹ ورک اور اس کے مبینہ معاون ڈھانچے کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔ گھروں کی مسماری اور اجتماعی گرفتاریاں دہشت گردی کا حل نہیں
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے منسوب مکانات کی مسماری اور اجتماعی گرفتاریاں دہشت گردی کے خاتمے کا مؤثر ذریعہ نہیں، بلکہ اس سے عوام میں دوریاں پیدا ہوں گی، جبکہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی عوامی تعاون سے ہی ممکن ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کھریو میں سالانہ ماتا جوالا جی میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد

جنگ نیوز پلوامہ/: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو...

جنتَر منتَر بیان پر محبوبہ مفتی کا اظہارِ افسوس، ’’زبان پھسل گئی، معذرت خواہ ہوں‘‘

نیوز ڈیسک سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

بارہمولہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کےالزام میں دو افراد گرفتار

جنگ نیوز بارہمولہ/ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس...

ڈیجیٹل خودمختاری، جمہوریت، اور سوشل میڈیا احتساب

  ایڈوکیٹ کشن سنمکھداس عالمی سطح پر ہندوستان میں این ای...