جھلستی گرمی کے بعد رِم جِھم بارشیں اہلیان وادی نے لی راحت کی سانس

سمیر مشتاق میر

وادی کشمیر میں کئی روز کی گرمیوں کے بعد آج صبح مطلع ابر آلود رہنے کے بعدموسم نے کروٹ لی اور کئ اظلاع کے بالائی ومیدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں ۔کئی روز کی جھلستی گرمی کے بعد وادی میں بارشیں ہونے سے پارہ اُترگیا جس کے نتیجے میں اہلیان وادی کو تپتی دھوپ سے راحت ملی تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر فی الحال برقرار رہے گی۔ بارشوں اور ٹھنڈی ہواوں سے موسم سہانا ہو گیا۔ بارش نے نشاط، شالیمار اوردیگر صحت افزا مقامات کے بھیگے اور ٹھنڈے موسم کا لطف لینے سب ہی من چلوں نے تفریح گاہوں کی رونق بھی بڑھا دی۔ سبھی سیاحتی مقامات پر سیاح بارش کے بوندوں کا لطف آٹھاتے نظر آرہے ہیں۔ ہر طرف سیاحوں کے چہروں پر خوشی دیکھنے کو ملا۔ گلمرگ اور پہلگام میں برستی بوندوں نے سبزے کو ایسے دھویا کہ ہر طرف ہرے رنگ کی بہار چھا گئی،میدانی و پہاڈی پھول پتے پیڑ پودے سب نے ہی جیسے نیا پیراہن پہن لیا، فضائیں معطر ہوئیں اور ٹھنڈی ہوؤں نے موسم کو سہانا کر دیا۔ کئی روزسے درجہ حرارت میں متواتر اضافہ ہورہا تھا اور بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ مجموعی طور پر وادی کے کم و بیش کئی اضلاع اور قصبہ جات جن میں سرینگر کیساتھ ساتھ بارہمولہ، بانڈی پورہ، سوپور، ٹنگمرگ، پٹن، بڈگام، بیروہ، خانصاحب شامل ہیں، میں ہلکی سے درمیانہ اور بعض مقامات پر بھاری درجے کی بارشیں ہوئیں اور موسم میں اس تبدیلی کے پیش نظر درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

شدید زلزلے میں 13 افراد جان بحق، درجنوں لاپتہ اور امدادی کارروائیاں جاری

فیضان پنجابی  جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے...

ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اکثر علاقوں میں زبردست بارش کے بعد اسکول بند

ڈوڈہ، ۲۹ جولائی مسلسل جاری موصلادھار بارش اور خراب موسمی...

کھریو میں سالانہ ماتا جوالا جی میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد

جنگ نیوز پلوامہ/: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو...

جنتَر منتَر بیان پر محبوبہ مفتی کا اظہارِ افسوس، ’’زبان پھسل گئی، معذرت خواہ ہوں‘‘

نیوز ڈیسک سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...