فلوریڈا (اے این آئی):
امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے مختلف فوجی اہداف پر حملوں کا ایک نیا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ ان کارروائیوں میں کمانڈ سینٹرز، فضائی دفاعی نظام، میزائل اور ڈرون تنصیبات، اور ساحلی نگرانی کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
سینٹکام کے مطابق یہ آپریشن 15 جولائی کی رات مقامی وقت کے مطابق 9 بجے اختتام پذیر ہوا۔ کارروائی کے دوران بندر عباس سمیت کئی اہم مقامات پر جدید اور درست نشانہ لگانے والے ہتھیار استعمال کیے گئے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کی ان صلاحیتوں کو کمزور کرنا تھا جن کے ذریعے وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں اور ان کے عملے کے لیے خطرہ پیدا کر سکتا ہے.
بیان میں مزید بتایا گیا کہ اسی روز صبح امریکی افواج نے جزیرہ گریٹر تنب پر تقریباً 90 منٹ تک جاری رہنے والی ایک الگ کارروائی میں ساحلی دفاعی نظام اور کروز میزائل کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا
سینٹکام نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی فوج صدر کی ہدایات کے مطابق کارروائیاں کر رہی ہے اور ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
دوسری جانب ایرانی حکام کے مطابق بدھ کے روز جنوب مغربی شہر اہواز میں ایک کینسر اسپتال کے قریب واقع علاقوں پر میزائل حملہ کیا گیا۔ یہ واقعہ امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے ایران کے فوجی اہداف پر نئی کارروائیوں کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد پیش آی


