وزیراعظم نے UNESCO کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل پرمبانن مندر کمپلیکس کا دورہ کیا

جنگ نیوز ڈیسک

وزیراعظم نریندر مودی نے آج یوگیہ کارتا میں واقع یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل تاریخی پرمبانن مندر کمپلیکس کا دورہ کیا۔خصوصی خیرسگالی کے اظہار کے طور پر انڈونیشیا کے صدر جناب پرابوو سوبیانتو بھی وزیراعظم کے ہمراہ مندر کے دورے میں شریک ہوئے۔ دونوں رہنماؤں نے مندر کے احاطے میں ہندوستان کے آثارقدیمہ (اے ایس آئی) کی جانب سے تحفظ اور بحالی کے منصوبے کے باضابطہ آغاز کے موقع پرایک یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی۔
نویں صدی میں تعمیر کردہ پرمبانن مندر کمپلیکس انڈونیشیا کا سب سے بڑا مندر احاطہ ہے، جو بھگوان برہما، بھگوان وشنو اور بھگوان شیو کے نام سے منسوب ہے۔ یہ مندر کمپلیکس ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان مشترکہ تہذیبی، ثقافتی اور تاریخی ورثے کی ایک لازوال علامت کی حیثیت رکھتا ہے۔
اس مندر کمپلیکس کے تحفظ اور بحالی کا منصوبہ دونوں رہنماؤں کے درمیان 2025 میں صدر پرابوو کے سرکاری دورۂ ہند کے دوران طے پانے والی مفاہمت کے نتیجے میں شروع کیا گیا، جس میں پرمبانن مندر کمپلیکس کی تزئین کاری کے لئے ہندوستان کی معاونت کے امکانات پر اتفاق کیا گیا تھا۔
جنوب مشرقی ایشیا میں یونیسکو کے کئی عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات کے تحفظ، بحالی اور مرمت کے معاملےمیں ہندوستان کا ریکارڈ نہایت کامیاب رہا ہے۔ اے ایس آئی اس سے قبل انڈونیشیا کے بوروبودور مندر کمپلیکس کی جامع دستاویز بندی کا کام بھی انجام دے چکا ہے۔پرمبانن مندر کمپلیکس کی تزئین کاری اور بحالی میں ہندوستان کا تعاون مشترکہ تہذیبی ورثے کے تحفظ میں اس کے اٹوٹ عزم کا واضح مظہر ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

آغا روح اللہ کی نیشنل کانفرنس سےکنارہ کشی ، لوک سبھا نشست چھوڑنے کا اعلان

جنگ نیوز سرینگر کے رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ...

امریکی وسط مدتی انتخابات اور ٹرمپ کی آزمائش

امریکہ میںآج یعنی 4 نومبر کو ہونے والے وسط...

پاورگرڈ کا دوسری سہ ماہی میں 3,866 کروڑ روپے کا منافع (PAT)، سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد اضافہ

  سرینگر جنگ ڈیسک پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (پاورگرڈ)،...

ایم ایس لطیفی 40 کے نئے بیچ کیلئے 15 نومبر کو داخلہ ٹیسٹ

جنگ نیوز حیدرآباد/جے ای ای ایڈوانسڈ 2026 میں آل انڈیا...