جنگ نیوز
سرینگر/وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ امرناتھ یاتریوں کو صرف بسوں تک محدود رکھنے کے بجائے مقامی بازاروں اور دیگر مقامات پر جانے کی اجازت دی جانی چاہیے تاکہ وہ خریداری کرکے کشمیر کی معیشت کو تقویت دے سکیں۔
انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی اس اپیل کا خیرمقدم کیا کہ یاتری اپنے سفری بجٹ کا دس فیصد کشمیر میں خرچ کریں، اور کہا کہ اس سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا، تاہم اس کے لئے یاتریوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی سہولت دینا ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ نے یاتریوں سے جموں و کشمیر میں امن، بھائی چارے اور خوشحالی کے لئے دعا کرنے کی بھی اپیل کی۔


