سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں متعدد دیہات میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ تلاشی آپریشن اتوار کو مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہا۔ دریں اثنا سنیچر کی شام کو جب سیکیورٹی اہلکار چھانہ پورہ اور سید پورہ پائین کے باغات میں پیش قدمی کر رہے تھے تو وہاں سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

گولیوں کی آوازیں سننے کے بعد فورسز نے محاصرے کو مزید سخت کر دیا اور ان علاقوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد کرتے ہوئے کسی بھی شخص کو اندر داخل ہونے یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں دو عسکریت پسندوں کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ سرچ آپریشن اور محاصرہ جمعہ کی صبح عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق اطلاع موصول ہونے کے بعد شروع ہوئی۔ فوج، جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چھانہ پورہ اور اس سے متصل علاقوں، جن میں سید پورہ، سیدھو، امشی پورہ، شمشی پورہ اور ہرد ہینڈیو شامل ہیں، کا محاصرہ کر کے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران رہائشی مکانات، باغات اور دیگر مشتبہ مقامات کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کے حساس مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات کر رکھی ہے، جبکہ آپریشن جمعہ کی رات بھر بلا تعطل جاری رہا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

روس کا یوکرین پر 280 ڈرونز اور 70 سے زیادہ میزائلوں سے بڑا حملہ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے جمعرات کے روز...

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشینگوئی

سرینگر، 30 جولائی محکمہ موسمیات (ایم ای ٹی) سینٹر سرینگر...

سرینگر میں حوض (ٹب) سے نامعلوم لاش برآمد

  سری نگر، 29 جولائی: وسطی کشمیر کے ضلع سری...

موسمیاتی تبدیلی :کشمیر میں قبل از وقت بادام کی فصل تیار

جنگ نیوز پلولامہ/ کشمیر میں اس سال بادام کی فصل...