
ساؔحل عرفان شفیع
حسین ؑ تیری جانثاری کو سلام
تیری اعلیٰ دینداری کو سلام
تیرے صبرو استقامت کو سلام
تاجور تیری تاجداری کو سلام
حق شناسی ہمتِ مردانِ حق
ایسی عمدہ بردباری کو سلام
سب لٹا کے کرنا تیرا سجدہِ شُکر
تیرے عزم و استواری کو سلام
سر اپنا دے کے تم نے جو کی
دینِ حق کی پاسداری کو سلام
کربلا میں ج لکھی داستانِ وفا
تیری عظمت حق شِعاری کو سلام
علم حق کی شان کو نہ جھکنے دیا
ساؔحل ایسی خودداری کو سلام


