وزیراعلیٰ عزاداروں کے ساتھ شرکت کی

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز یومِ عاشورہ کے موقعہ پر زڈی بل میں عزاداروں کے ساتھ شرکت کی ۔اُنہوں نے جلوس کے راستے میں قائم ایک سبیل پر پانی اور دودھ تقسیم کیاتاکہ عزاداروں کے ساتھ احترام اور یکجہتی کا اِظہارکیا جاسکے۔
وزیر اعلیٰ کے ہمراہ اُن کے مشیر ناصر اسلم وانی اورممبر اسمبلی زڈی بل تنویر صادق بھی تھے۔
اَپنے دورے کے دوران عمر عبداللہ نے عزاداروں اور یومِ عاشورہ کی تقریبات کو سہولیت فراہم کرنے میں مصروف رضاکاروں سے بات چیت کی۔ اُنہوں نے سبیل پرکھانے پینے کی اشیأ کی تقسیم میں بھی حصہ لیا اور  رضاکاروں کی جانب سے دِکھائے گئے جذبہِ خدمت اور عقیدت کو سراہا۔
زڈی بل، جو سری نگر میں محرم کی تقریبات کے اہم مراکز میں سے ایک ہے، میںروایتی عاشورہ کے جلوس میں   شریک ہونے والے عزاداروںکی بڑی تعداد دیکھی۔ انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے پْرامن اور منظم انعقاد کے لئے وسیع اِنتظامات کئے گئے تھے۔
وزیر اعلیٰ نے زڈی بل میں حضرت میر شمس الدین عراقیؒ کے مزار پر بھی حاضری دی اور اُنہوں نے وہاں فاتحہ خوانی کی اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کی دُعا کی۔
محرم الحرام کی دسویں تاریخ کو’یوم عاشورہ‘ منایا جاتا ہے اور حضرت امام حسینؓ،ا ُن کے اہلِ خانہ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اِس دن جلوس، مجالس اور سبیلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں امام حسینؓاور ان کے ساتھیوں کی جانب سے برداشت کی گئی تکالیف کی یاد میں پانی اور مشروبات تقسیم کئے جاتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کل کو موسم کا گرم ترین دن متوقع۔ محکمہ موسمیات

اگلے 2-3 دنوں کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں...

غزل

  ارشاد عاطفؔ وہ بھی چلا ہے ہم سے تو دیکھو...

غزل

  جاوید قسیم ایک پیارا ملک مثلِ کربلا ہونے کے بعد اور...

غزل

  شیخ افلاق حسین سیمانی پلوامہ، کشمیر کس بات کا غم ہے...

نظم

  سیماشکور الجھے ہوئے حالات کو … زنجیر بنا دیتے ہیں جہدِ مسلسل...