لیفٹیننٹ گورنر کی جلوس میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے محرم الحرام کی دسویں تاریخ ’ یومِ عاشورہ ‘کے موقعہ پر آج زڈی بل سری نگر میں ذوالجناح کے جلوس میں شرکت کی۔
اُنہوں نے کہا،’’میں حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کوخراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ امن، محبت اور انسان دوستی کے لئے ان کی عظیم قربانی، مساوات اور ہم آہنگی سے جڑے معاشرے کی تعمیر کے لئے ایک ابدی رہنما ہے۔
حضرت امام حسینؓ نے بے لوث خدمت، ایثار اور معاشرے کے پسماندہ ور کمزور طبقے کے ساتھ ہمدردی کا ایسا ابدی پیغام دیا جو ہر دور میں اِنسانیت کے لئے مشعلِ راہ ہے۔ معاشرے کو چاہیے کہ وہ ان کی عظیم سیرت، اعلیٰ کردار اور اخلاقِ حسنہ سے سبق حاصل کرے اور حق، انصاف اور انسانیت کے راستے پر ثابت قدمی سے چلے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے جلوسِ عزأ میں عزاداروں میں شربت اور دیگر مشروبات بھی تقسیم کئے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کل کو موسم کا گرم ترین دن متوقع۔ محکمہ موسمیات

اگلے 2-3 دنوں کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں...

غزل

  ارشاد عاطفؔ وہ بھی چلا ہے ہم سے تو دیکھو...

غزل

  جاوید قسیم ایک پیارا ملک مثلِ کربلا ہونے کے بعد اور...

غزل

  شیخ افلاق حسین سیمانی پلوامہ، کشمیر کس بات کا غم ہے...

نظم

  سیماشکور الجھے ہوئے حالات کو … زنجیر بنا دیتے ہیں جہدِ مسلسل...