یوم عاشور پر وادی کشمیر نے شہدائے کربلا کو اشکوں کا خراج پیش کیا

جنگ نیوز ڈیسک

سری نگر/ وادیٔ کشمیر میں جمعہ کو یومِ عاشور انتہائی عقیدت، احترام اور سوگ و الم کے ماحول میں منایا گیا۔ سری نگر کے زڈی بل میں صدیوں پرانا تاریخی ذوالجناح جلوس امام باڑہ گلشن باغ سے آستانِ عالیہ میر شمس الدین عراقیؒ تک روایتی راستے سے نکالا گیا، جس میں سیاہ پوش ہزاروں عزاداروں نے حضرت امام حسینؑ، اہلِ بیتؑ اور شہدائے کربلا کو پُرسا پیش کیا۔
جلوس کے دوران فضائیں "یاحسینؑ” کی صداؤں، نوحہ خوانی، مرثیہ خوانی اور ماتم سے گونجتی رہیں، جبکہ عزادار شدید گرمی کے باوجود کئی کلومیٹر پیدل اور بڑی تعداد میں برہنہ پا سفر کرتے رہے۔ راستے بھر قائم سینکڑوں سبیلوں پر پانی، دودھ، شربت اور دیگر مشروبات تقسیم کیے گئے، جہاں رضاکاروں نے عزاداروں کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں، طبی عملے اور صفائی کارکنوں کی بھی خدمت کی۔ بڈگام میں کمسن بچوں کی جانب سے ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کو پانی پلانے کے مناظر نے حاضرین کے دل موہ لئے۔
انتظامیہ نے عاشورہ کے پُرامن انعقاد کے لئے سخت حفاظتی انتظامات، طبی سہولیات، ایمبولینسوں، فائر اینڈ ایمرجنسی خدمات، پینے کے پانی اور ٹریفک کے متبادل منصوبے کو مؤثر انداز میں نافذ کیا، جبکہ زڈی بل سمیت جلوس کے تمام روایتی راستوں پر عزاداری کا اختتام مکمل امن و ضبط کے ساتھ ہوا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کل کو موسم کا گرم ترین دن متوقع۔ محکمہ موسمیات

اگلے 2-3 دنوں کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں...

غزل

  ارشاد عاطفؔ وہ بھی چلا ہے ہم سے تو دیکھو...

غزل

  جاوید قسیم ایک پیارا ملک مثلِ کربلا ہونے کے بعد اور...

غزل

  شیخ افلاق حسین سیمانی پلوامہ، کشمیر کس بات کا غم ہے...

نظم

  سیماشکور الجھے ہوئے حالات کو … زنجیر بنا دیتے ہیں جہدِ مسلسل...