25 جون:
جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروس کا ایک افسر جمعرات کی صبح جموں میں اپنے گھر پر مردہ پایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ متوفی کی شناخت رومین شیخ کے طور پر کی گئی ہے جو 2005 بیچ کے کے اے ایس افسر اور پونچھ کے سالیان، سورنکوٹ کا رہنے والا تھا۔ وہ اس وقت جوائنٹ ڈائریکٹر، ہینڈلوم ڈیپارٹمنٹ، کشمیر ڈویژن کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ حکام نے بتایا کہ موت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے اور اس کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ نماز جنازہ آج شام 6 بجے ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔


