گاندربل میں ہائیڈرو پاور کینال میں چھلانگ لگانے سے ایک شخص کی موت

گاندربل، 24 جون۔

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کنگن کے پشکر علاقے میں بدھ کو ایک شخص کی مبینہ طور پر ہائیڈرو پاور کینال میں چھلانگ لگانے کے بعد موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت پشکر، کنگن کے رہنے والے غلام حسن کے طور پر کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اس شخص نے ہائیڈرو پاور کینال میں چھلانگ لگا دی، جس سے مقامی باشندوں نے پولیس اور ایمرجنسی سروسز کو آگاہ کیا۔ واقعہ کے بعد گنڈ اور کنگن سے اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF) کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نہر میں تلاشی مہم شروع کی۔ بڑی کوششوں کے بعد نعش کو نہر سے نکالا گیا اور طبی اور قانونی ضابطے کی تکمیل کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ بعد ازاں لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ فوری طور پر خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کل کو موسم کا گرم ترین دن متوقع۔ محکمہ موسمیات

اگلے 2-3 دنوں کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں...

غزل

  ارشاد عاطفؔ وہ بھی چلا ہے ہم سے تو دیکھو...

غزل

  جاوید قسیم ایک پیارا ملک مثلِ کربلا ہونے کے بعد اور...

غزل

  شیخ افلاق حسین سیمانی پلوامہ، کشمیر کس بات کا غم ہے...

نظم

  سیماشکور الجھے ہوئے حالات کو … زنجیر بنا دیتے ہیں جہدِ مسلسل...