روزگار اور سماجی تحفظ کو نئی تقویت

جنگ نیوز
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ PM-VBRY نوجوانوں کو باوقار روزگار، سماجی تحفظ اور بہتر مستقبل فراہم کرنے کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگست 2019 کے بعد جموں و کشمیر کے کارکنان کو قومی سماجی تحفظ کے نظام سے جوڑا گیا، جس سے لاکھوں افراد مستفید ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 3300 سے زائد ادارے PM-VBRY کے تحت رجسٹر ہو چکے ہیں، جبکہ 22500 سے زائد نوجوان پہلی مرتبہ باضابطہ روزگار کے نظام میں شامل ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق 31 ہزار سے زائد ملازمتیں مراعات کے لیے اہل قرار پائی ہیں، جس سے 53 ہزار سے زیادہ شہریوں کی زندگیوں پر مثبت اثر مرتب ہوا ہے۔
منوج سنہا نے کہا کہ یہ اسکیم وکست بھارت کے وژن کی عکاس ہے، جس کا مقصد رسمی روزگار کو فروغ دینا، سماجی تحفظ کو وسعت دینا اور نوجوانوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔ PM-VBRY کے تحت پہلی بار باضابطہ ملازمت حاصل کرنے والے اہل ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ، زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے تک، بطور ترغیب دی جاتی ہے، جبکہ نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے والے آجروں کو بھی مالی مراعات فراہم کی جاتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی بڑی کامیابی

جنگ نیوز امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی...

غیر ملکی سرمایہ کاری کا انخلا

بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی...

عمان کے ساحل کے قریب ہندوستانی جہاز پر حملہ،

نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے بندرگاہیں، جہاز رانی اور...