جموں و کشمیر میں گاڑیوں کی فروخت میں 37 فیصد اضافہ

جنگ نیوز

جموں و کشمیر میں مئی 2026 کے دوران آٹو موبائل فروخت میں 36.72 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس عرصے میں 19799 گاڑیاں فروخت ہوئیں، جبکہ گزشتہ سال مئی میں یہ تعداد 14481 تھی۔
مسافر گاڑیوں کی فروخت میں سب سے زیادہ 60.65 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور فروخت 3919 سے بڑھ کر 6296 تک پہنچ گئی۔ دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت میں53.24 فیصد، کمرشل گاڑیوں میں95.34فیصد اور تین پہیہ گاڑیوں میں16.47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
فیڈریشن آف آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن (FADA) جموں و کشمیر کے چیئرمین سنجے اگروال نے کہا کہ فروخت میں اضافہ خطے میں بہتر معاشی حالات، صارفین کے اعتماد اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیاحت، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور سرمایہ کاری میں اضافے کے باعث آنے والے مہینوں میں بھی آٹو موبائل شعبے کی ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

LAB,KDA کی 23 جون کو لداخ بند کی کال

لیہہ، 20 جون، کے این ٹی: لیہہ اپیکس باڈی...

امرناتھ یاترا 2026:سیکورٹی کیلئے فوج کا”آپریشن شِو”شروع

جنگ نیوز امرناتھ یاترا 2026 کے محفوظ انعقاد کو یقینی...