بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا مزید سنگین،اموات کی تعداد 666 تک پہنچ گئی

جنگ نیوز

ڈھاکہ/ بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا بدستور شدت اختیار کیے ہوئے ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید پانچ بچوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 666 ہو گئی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (DGHS) کے مطابق حالیہ اموات کو خسرہ سے متعلق مشتبہ اموات قرار دیا گیا ہے۔ مارچ کے وسط سے اب تک 93 اموات لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے خسرہ سے تصدیق شدہ ہیں، جبکہ 573 بچے خسرہ جیسی علامات ظاہر ہونے کے بعد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں خسرہ جیسی علامات کے حامل 1,009 نئے مریض ملک بھر کے اسپتالوں میں داخل ہوئے، جبکہ 139 نئے کیسز کی لیبارٹری تصدیق ہوئی، جس سے تصدیق شدہ متاثرین کی تعداد 10,773 تک پہنچ گئی۔
مارچ سے وبا میں اضافے کے بعد بنگلہ دیش میں 89,904 مشتبہ خسرہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ تصدیق شدہ کیسز کو شامل کرنے پر مجموعی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جسے حالیہ دہائیوں کی بدترین وباؤں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

پاورگرڈ کا دوسری سہ ماہی میں 3,866 کروڑ روپے کا منافع (PAT)، سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد اضافہ

  سرینگر جنگ ڈیسک پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (پاورگرڈ)،...

ایم ایس لطیفی 40 کے نئے بیچ کیلئے 15 نومبر کو داخلہ ٹیسٹ

جنگ نیوز حیدرآباد/جے ای ای ایڈوانسڈ 2026 میں آل انڈیا...

متحدہ مجلسِ علما ء نے اننت ناگ میں مسجد پر حملے کی مذمت کی

جنگ نیوز ڈیسک متحدہ مجلسِ علما جموں و کشمیرنے اننت...

شہید سروانند کول پریم کی 102ویں یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش

جنگ نیوز سری نگر/معروف کشمیری شاعر، مجاہدِ آزادی، ماہرِ تعلیم،...