JPMorgan Chase’s Global Research
کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں سونے کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2026 کی چوتھی سہ ماہی تک سونے کی قیمت اوسطاً 6,000 ڈالر فی اونس ہو سکتی ہے اور 2027 کے آخر تک تقریباً 6,300 ڈالر فی اونس تک بڑھ سکتی ہے۔ اگر پیشن گوئی درست ثابت ہوتی ہے تو سونے کی قیمت میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے بھارت میں قیمتیں 2.13 لاکھ روپے فی 10 گرام تک پہنچ سکتی ہیں۔


