وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں NITI Aayog کی 11ویں گورننگ کونسل کا اجلاس

جنگ نیوز

نئی دہلی/ وزیر اعظم نریندر مودی نے NITI Aayog کی 11ویں گورننگ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے Viksit Bharat 2047 کے ہدف کے حصول کے لئے تعاون پر مبنی وفاقی نظام اور جامع ترقی کو ناگزیر قرار دیا۔
راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں منعقدہ اجلاس کا موضوع "Inclusive Human Development for Viksit Bharat @2047” تھا، جس میں 28 ریاستوں اور 5 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ، لیفٹیننٹ گورنرز اور منتظمین نے شرکت کی۔ پہلی بار تمام 28 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں جامع ترقی، صنعت کاری، روزگار کے مواقع، مستقبل کی ضروریات کے مطابق ہنرمندی، صحت اور غذائیت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود بھارت کی ترقی دنیا کے لئے مثال بن رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ Viksit Bharat کا وژن ہر ریاست، ضلع، بلاک اور گاؤں کا مشترکہ عزم بننا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 25 سال سے کم عمر تقریباً 70 کروڑ نوجوان بھارت کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں اور ریاستوں کو تعلیم، ہنرمندی اور صلاحیت سازی کے ذریعے اس آبادیاتی قوت کو ترقی کی طاقت میں تبدیل کرنا چاہیے۔
وزیر اعظم نے MSMEs اور نوجوانوں کے لئے نئے مواقع پیدا کرنے، One District One Product پروگرام کو فروغ دینے، دفاعی پیداوار، مصنوعی ذہانت (AI) اور دیگر ابھرتے شعبوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔
انہوں نے خواتین کی قیادت میں ترقی کو Viksit Bharat کی بنیاد قرار دیتے ہوئے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ خواتین کے لئے محفوظ ماحول یقینی بنائیں اور "لکھ پتی دیدی” پروگرام کے دائرہ کار کو تین کروڑ سے بڑھا کر چھ کروڑ تک پہنچائیں۔
وزیر اعظم نے منشیات کے استعمال، سائبر فراڈ، آبی تحفظ اور قدرتی کھیتی باڑی کے فروغ کے لئے مربوط حکمت عملی اپنانے کی بھی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں شریک وزرائے اعلیٰ، لیفٹیننٹ گورنرز اور منتظمین نے وزیر اعظم مودی کو مسلسل 12 سالہ دورِ اقتدار مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور قومی ترقی کے لئے مرکز کے ساتھ تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

مودی حکومت کے 12 سالہ کارناموں پر مبنی نمائش کا افتتاح 12 سال عوامی فلاح،

جنگ نیوز جموں و کشمیر BJP کے جنرل سیکریٹری (تنظیم)...

کئی علاقوں میں بجلی بند رہے گی

سرینگر/جنگ نیوز KPDCL نے مطلع کیا ہے کہ مرمتی اور...

پنڈتوں کی ہجرت کا ذمہ دار پورا معاشرہ نہیں ٹھہرایا جا سکتا

جنگ نیوز سرینگر/ وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی...

وطن واپسی سب سے سچی فتح جو ایک بار اپنے وطن سے اکھڑ گئے تھے وہ واپس آ گئے/لیفٹیننٹ گورنر

نیوز ڈیسک سرینگر/منوج سنہا نے آج سرینگر میں عالمی کشمیری...