جموں و کشمیر اور لداخ کے درمیان بارہ ماسی رابطے کی راہ ہموار

بلال بشیر بٹ
سرینگر جنگ

مرکزی وزیر برائے سڑک نقل و حمل و شاہراہیں نتن گڈکری نے منگل کو کرگل کے مینامرگ میں زوجیلا سرنگ کے مشرقی دہانے پر مرکزی سرنگ میں تاریخی پیش رفت (بریک تھرو) کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، عوامی نمائندے، اعلیٰ افسران اور معزز مہمان موجود تھے۔
نتن گڈکری نے کہا کہ تقریباً 14 کلومیٹر طویل زوجیلا سرنگ جموں و کشمیر اور لداخ کے درمیان ہر موسم میں رابطہ یقینی بنائے گی اور خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے اس سنگ میل کو ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک تاریخی کامیابی قرار دیا۔
انہوں نے منصوبے کی تکمیل میں مصروف انجینئروں، کارکنوں، مشیروں، NHIDCL اور تعمیراتی کمپنی MEIL (میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ) کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشوار گزار جغرافیائی حالات، شدید برف باری اور موسمی چیلنجوں کے باوجود منصوبے کی کامیاب پیش رفت قابلِ ستائش ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ سرنگ مکمل ہونے کے بعد سونمرگ اور مینا مرگ کے درمیان سفر کا وقت تقریباً دو گھنٹے سے کم ہو کر صرف تیس منٹ رہ جائے گا، جبکہ سیاحت، تجارت، روزگار، سرحدی رابطے اور قومی سلامتی کو بھی نئی تقویت ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ زوجیلا سرنگ صرف ایک تعمیراتی منصوبہ نہیں بلکہ خطے کی ترقی، خوشحالی اور قومی یکجہتی کی علامت ہے، جو جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھولے گی۔

زوجیلا ٹنل میں بریک تھرو کے بعد تقریب کے مقام منی مارگ سے واپس آنے والے صحافیوں کے ایک وفد نے ٹنل کے ذریعے سونہ مرگ کا سفر کیا۔ صحافیوں نے ایک سرے سے دوسرے سرے تک ٹیکسی کے ذریعے تقریباً 45 منٹ میں ٹنل عبور کی۔ ٹنل کے اندر سڑک کا کام ابھی مکمل نہ ہونے کے باعث یہ سفر متوقع 35 منٹ کے بجائے زیادہ وقت میں طے ہوا۔اس طرح صحافی زوجیلا ٹنل کو سرے سے سرے تک عبور کرنے والے پہلے شہری بن گئے۔ اس دورے کا اہتمام پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) سری نگر نے کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

موسم کے متعلق جانکاری

14 جون۔  چند حصوں میں دیر سے دوپہر/شام تک...

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثے میں ہریانہ کے تین افراد ہلاک

سرینگر۔ جموں کے نگروٹا علاقے میں اتوار کی اولین ساعتوں...

مجبور مسکراہٹ

ماجد مجید کشمیر یونیورسٹی حسد ایک ایسی بیماری ہے کہ جب...

استاد کا پیشہ ایک قومی ذمہ داری ہے

محمد شبیر کھٹانہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی اور آئینی...

عمر سرکار کے 19 ماہ: کامیابیاں یا ناکامیاں؟

رشید پروینؔ  سوپور 3 جون 2026 کو این سی کا ایک گرینڈ...