بجالتہ ریلوے اسٹیشن پر انٹر لاکنگ سسٹم نصب، متعدد ٹرینیں منسوخ اور تاخیر کا شکار رہیں گی

جموں : شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن نے مسافروں کی حفاظت اور ٹرین آپریشن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جموں توی-ادھم پور سیکشن کے بجالتہ ریلوے اسٹیشن پر جدید الیکٹرانک انٹرلاکنگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں 7 جون سے 11 جون 2026 تک پری نان انٹرلاکنگ اور نان انٹرلاکنگ بلاک لیا جا رہا ہے جس کے باعث متعدد ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگی۔

ریلوے حکام کے مطابق بجالتہ اسٹیشن پر الیکٹرانک انٹرلاکنگ سسٹم کے کمیشن ہونے کے بعد سگنلز اور پوائنٹس کا آپریشن مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ ہو جائے گا، جس سے ٹرینوں کی نقل و حرکت مزید محفوظ، تیز اور انسانی غلطیوں سے پاک ہوگی۔ اس کے علاوہ بی پی سی ایل، آئی او سی ایل اور ایچ پی سی ایل کے مشترکہ استعمال کے لیے تعمیر کی جانے والی نئی ریلوے سائیڈنگ جموں و کشمیر میں ایندھن کی سپلائی کے نظام کو بھی مضبوط بنائے گی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق 8 جون سے 10 جون تک کئی مسافر ٹرینیں مکمل طور پر منسوخ رہیں گی، جن میں ٹرین نمبر 74909، 74910 اور 74907 سمیت دیگر مقامی ٹرینیں شامل ہیں۔ جبکہ ٹرین نمبر 74906 کو 9 جون سے 11 جون تک منسوخ رکھا جائے گااسی طرح چند اہم ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے تاخیر کے ساتھ چلیں گی، جن میں ٹرین نمبر 22461، 14609، 12445، 15656، 12919 اور 12475 شامل ہیں۔

ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ سفر سے قبل اپنی ٹرین کی تازہ ترین صورتحال ضرور معلوم کریں۔ مسافر 139 ہیلپ لائن، این ٹی ای ایس ایپ یا متعلقہ ریلوے اسٹیشن کے استفساری مراکز سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ شمالی ریلوے نے عارضی پریشانی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تکنیکی اپ گریڈیشن مستقبل میں تیز، محفوظ اور بلا تعطل ریلوے خدمات کی فراہمی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ جموں ڈویژن نے مسافروں کی سہولت اور حفاظت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جموں کشمیر میں شادی کی تقریب کے دوران مکان گرنے سے 20 زخمی

سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کی تحصیل...

بفلیاز پونچھ میں آگ لگنے سے 13 دکانیں جل کر خاکستر

پونچھ 7 جون: پونچھ ضلع کی تحصیل سورنکوٹ کے...

گھریلو ایل پی جی کی قیمت میں 29 روپے فی 14.2 کلوگرام سلنڈر کا اضافہ

نئی دہلی 7 جون: گھریلو کھانا پکانے والی گیس ایل...

شاعری

شیخ افلاق حسین سیمانی وہ بات اب تجھ میں باقی...

شاعری

جاوید قسیم شعر گوئی کی ہی پہچان سے سب جانتے...