ٹیولپ فیسٹول-2026 کا اِفتتاح کیا

نیوز ڈیسک
 وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روزآج یہاں مشہور اِندرا گاندھی میموریل ٹیولپ گارڈن میں سالانہ ’ٹیولپ فیسٹول۔2026‘ کا اِفتتاح کیا جو زبر ون کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع ہے جس سے وادی کشمیر میں بہار کے موسم  کی آمد کا آغاز ہوا۔

فیسٹول کے افتتاح کے ساتھ ہی ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کو باضابطہ طور پر سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا جہاں تقریباً 18 لاکھ ٹیولپس کے دلکش پھول کھلے ہیں

جوزائد اَز 75 اقسام پر مشتمل ہیں۔ یہ رنگ برنگے پھول باغ کے سیڑھی نما مناظر میں پھیلے ہوئے ہیں جہاں سے خوبصورت ڈل جھیل کا منظر بھی دِکھائی دیتا ہے۔
اِفتتاحی تقریب میں وزرأ سکینہ اِیتو ، جاوید احمد ڈار، ستیش شرما ، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی اور ممبران قانون ساز اسمبلی بشمول تنویر صادق ، سلمان ساگر، احسان پردیسی اور مشتا ق احمد گورو وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری فلوری کلچر زُبیر احمد ، منیجنگ ڈائریکٹرجموں وکشمیر بینک امیتابھ چٹرجی، وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر پروفیسر نذیر احمد گنائی ، ڈائریکٹر ایس کے آئی ایم ایس پروفیسر ایم اشرف گنائی ، ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات تعلقات عامہ نتیش راجورا، ڈائریکٹر فلوری کلچر مطہورہ معصوم، ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس مسرت الاسلام سمیت فلوری کلچر محکمہ سینئر اَفسران اور بڑی تعداد میں مقامی و بیرونی سیاح موجود تھے۔
اِس موقعہ پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے خطاب کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ موسم بہار کی آمد جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے نئی اُمید، خوشحالی اور ترقی کی نوید لے کر آئے گا بالخصوص سیاحتی شعبے کے لئے جو خطے کی معیشت کا ایک بڑا محرک ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ٹیولپ فیسٹول وادی ٔکشمیر کی نمایاں سیاحتی تقریبات میں شامل ہو چکا ہے اور یہ کشمیر کی قدرتی خوبصورتی، ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کو ملک اور دُنیا بھر کے سیاحوں کے سامنے پیش کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے محکمہ فلوری کلچر کو وقت پر ٹیولپ گارڈن تیار کرنے پر مُبارک باددِی اور کہا کہ محکمہ کے افسران اور مالیوں کی محنت قابلِ ستائش ہے جنہوں نے اس باغ کو خوبصورتی سے تیار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آئندہ محکمہ فلوری کلچر اپنے ٹیولپ کے بلب خود تیار کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ بیرون ملک سے درآمدات پر انحصار بتدریج کم ہو جس کے لئے سکاسٹ کشمیر کا تعاون بھی ضروری ہوگا۔
اُنہوں نے کشمیر آنے والے سیاحوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کھلے ہوئے ٹیولپس کی دلکش خوبصورتی، رنگا رنگی اور خوشبو سیاحوں کو ایک منفرد اور یادگار تجربہ فراہم کرے گی۔اُنہوں نے ملک اور دُنیا بھر کے سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ موسم بہار کے دوران جموں و کشمیر کا رُخ کریں اور یہاں کی بے مثال قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ جموں و کشمیرکوبے مثال قدرتی حسن اور دِلکش قدرتی مناظر سے نوازا گیاہے جو دُنیا کے مختلف حصوں سے نیچر سے محبت کرنے والوں اور سیاحوں کو اَپنی طرف متوجہ کرتا رہتا ہے۔۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ٹیولپ گارڈن آنے والے سیاح نہ صرف پھولوں کی خوبصورتی کو یاد رکھیں گے بلکہ وادی سے اَمن، ہم آہنگی اور خوشحالی کا پیغام بھی اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔
اِندرا گاندھی میموریل ٹیولپ گارڈن جو ایشیا کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن تسلیم کیا جاتا ہے، کشمیر میں موسم بہار کی اہم ترین سیاحتی پُر کشش مقامات میں سے ایک ہے اور توقع ہے کہ جاری ٹولپ فیسٹول ۔2026 کے دوران ہزاروں سیاح یہاں کا رُخ کریں گے۔
اِس برس تقریباً 18 لاکھ ٹیولپس کی زائد ا۔ز 70 اقسام کے علاوہ تقریباً ایک لاکھ دیگر بلب دار پھول جیسے ڈافوڈلز، ہائسنتھس اور نرگس بھی لگائے گئے ہیں جو وادی کے بہاری مناظر میں مزید رنگ بھر رہے ہیں۔
دورانِ تقریب وزیر اعلیٰ نے محکمہ فلوری کلچر کی جانب سے قائم کردہ سووینئر پوائنٹ کا بھی اِفتتاح کیا۔
انہوں نے محکمہ ہینڈی کرافٹس و ہینڈلوم کی جانب سے منعقدہ نمائش کا بھی اِفتتاح کیا اور سٹالوں کا معائینہ کیا۔
ٹیولپ گارڈن کھلنے کے بعد سری نگر آنے والی پروازوں کے کرایوں میں اضافہ
جنگ نیوزکشمیر میں سیاحتی سیزن کے آغاز کے ساتھ سری نگر آنے والی پروازوں کے کرایوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، جس پر سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد نے تشویش ظاہر کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق دہلی، احمد آباد، حیدرآباد اور بنگلورو جیسے شہروں سے سری نگر کے لیے فضائی ٹکٹ 7000 سے 10500 روپے تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ سری نگر سے باہر جانے والی پروازوں کے کرائے نسبتاً کم یعنی 3200 سے 5700 روپے کے درمیان ہیں۔
سیاحتی شعبے کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مہنگے کرایوں کی وجہ سے بہت سے سیاح اپنے سفر مؤخر یا منسوخ کر دیتے ہیں، جس سے ہوٹلوں، ٹرانسپورٹ، گائیڈز اور مقامی کاروبار پر برا اثر پڑتا ہے۔
یاد رہے کہ پیر کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے زبرون پہاڑیوں کے دامن میں ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کا افتتاح کیا، جس کے ساتھ ہی کشمیر میں باقاعدہ سیاحتی سیزن کا آغاز ہو گیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کشمیر کےعاقب نبی نے بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنا لی

محمد عمر بٹ جنگ نیوز سری نگر/جموں و کشمیر کے لئے...

جموں کشمیر میں پانچ برس کے دوران 5908 چھوٹی کمپنیاں، 585 LLPs اور 1231 اسٹارٹ اپس رجسٹر

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ مرکزی وزارتِ کارپوریٹ امور نے لوک...

کشمیر انٹرنیشنل فلم فیسٹول کیلئے زائد اَز 50 ممالک سے 1100فلموں کی انٹریاں موصول

جنگ نیوز سری نگر/ ڈائریکٹر اِنفارمیشن شریا سنگھل نے آج...

2020گاؤکدل مسجد قتل کیس: ملزم قتل کا مجرم قرار سزا پر فیصلہ 6 اگست کو سنایا جائے گا

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ سرینگر کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز...