محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب سے GeM پورٹل پر ورکشاپ

جنگ نیوز

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ DIPR نے آج میڈیا کمپلیکس جموں میں گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس GeM پورٹل پر ایک جامع ورکشاپ منعقد کی۔
ورکشاپ ڈائریکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ نتیش راجورا کی رہنمائی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر جی سی ڈبلیو پریڈ کی اسسٹنٹ پروفیسر وینس شرما نے بطور ریسورس پرسن GeM پورٹل کے طریقہ کار اور عملی ڈھانچے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
انہوں نے شرکا کو پورٹل پر دستیاب مختلف خریداری طریقوں سے آگاہ کیا جن میں براہ راست خریداری، بڈنگ عمل اور دیگر شفاف طریقہ کار شامل ہیں۔ سیشن میں وینڈر رجسٹریشن، آرڈر پلیسمنٹ، تعمیلی ضوابط اور سرکاری خریداری میں شفافیت و کارکردگی کو یقینی بنانے کے بہترین طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈائریکٹوریٹ کے تمام عملے نے ورکشاپ میں شرکت کی اور انٹرایکٹو سیشن میں فعال حصہ لیا۔ انفارمیشن آفیسرز الکا مشرا اور ماہر ٹھاکر بھی موجود تھے جنہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے سرکاری امور میں شفافیت اور کارکردگی کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل خریداری نظام کی اہمیت پر زور دیا۔ورکشاپ اختتامی کلمات اور شکریے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس میں محکمہ نے ای گورننس اقدامات اور استعداد کار میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

بادل پھٹنے سے ایک خاتون جاں بحق

​سری نگر، 3 اگست: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے...

بادل پھٹنے سے علاقے میں سنسنی اور سیلابی صورتحال

فیضان پنجابی شوپیاں، 3 اگست: جنوب مشرقی کشمیر کے ضلع...

حاملہ خاتون، شوہر اور معصوم بیٹا جاں بحق

  غزہ شہر کے مغربی علاقے میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ...

آج سے امریکہ اور ایران کے بیچ نئے مذاکرات شروع ہوں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے...

مایا جال

  فاضل شفیع بٹ اکنگام، انت ناگ "یار شیدے! میرا سارا کاروبار...