وزیر اعظ مودی نے کیا India AI Impact Expo 2026 کا افتتاح

جنگ نیوز

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دہلی کےبھارت مندھپ میں انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپوIndia AI Impact Expo 2026 کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ایکسپو کے مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر الیکٹرانکس و آئی ٹی کے وزیراشونی ویشنو اور وزیر مملکت برائے الیکٹرانکس و آئی ٹی جتن پرسادا بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بھارت منڈپم، نئی دہلی میں انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو 2026 کا افتتاح کیا اور مختلف نمائشی اسٹالز کا معائنہ کیا۔ یہ ایکسپو 20 فروری تک جاری رہے گی اور اسی مقام پر انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہے۔
ایکسپو کو مصنوعی ذہانت کے عملی مظاہرے کے قومی پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جہاں پالیسی اور عمل، اختراع اور وسعت، اور ٹیکنالوجی اور عام شہری کے درمیان ہم آہنگی کو اجاگر کیا جائے گا۔
انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کا آغاز بھی آج ہوا، جو اس اعتبار سے اہم ہے کہ پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت پر اس پیمانے کی عالمی سطح کی کانفرنس گلوبل ساؤتھ میں منعقد ہو رہی ہے۔
19 فروری کو وزیر اعظم مودی افتتاحی خطاب کریں گے، جس میں عالمی تعاون اور جامع و ذمہ دار مصنوعی ذہانت کے حوالے سے بھارت کے وژن کو واضح کیا جائے گا۔ مصنوعی ذہانت کو وِکست بھارت 2047 کے وژن کے مطابق ملک کی ترقی، بہتر حکمرانی اور عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی کے لیے ایک کلیدی محرک قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والی اے آئی امپیکٹ سمٹ میں دنیا بھر کے عالمی رہنماؤں ، صنعت کے قائدین ، اختراع کاروں ، پالیسی سازوں ، محققین اور ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کا خیرمقدم کیا ۔
سمٹ ، جس کا موضوع "سروجن ہتائے ، سروجن سکھائے-سب کی فلاح و بہبود ، سب کی خوشی” ہے ،جو انسان پر مرکوز ترقی اور جامع ترقی کے لیے مصنوعی ذہانت کو بروئے کار لانے کے ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔
وزیر اعظم نے صحت کی دیکھ بھال ، تعلیم ، زراعت ، حکمرانی اور صنعت کاری سمیت متنوع شعبوں میں اے آئی کے تبدیلی لانے والے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سمٹ میں ہونے والی بات چیت اختراع ، تعاون اور مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال پر عالمی گفتگو کو تقویت بخشے گی ، جو ایک ایسے مستقبل کی تشکیل کرے گی جو ترقی پسند ، اختراعی اور مواقع پر مبنی ہو ۔
وزیر اعظم مودی نے عالمی اے آئی تبدیلی میں ہندوستان کی قیادت پر زور دیا ، جو اس کے4.1 بلین لوگوں کی طاقت ، مضبوط ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ، متحرک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور جدید ترین تحقیق سے تقویت یافتہ ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت میں ہندوستان کی پیش رفت خواہشات اور ذمہ داری دونوں کی عکاسی کرتی ہے ، جس سے ملک تکنیکی ترقی میں سب سے آگے ہے ۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

طویل عرصے تک بیٹھنا صحت کے لیے بڑا خطرہ

سرینگر، 13 جون انتباہ کہ طویل عرصے تک بیٹھنا صحت...

سڑک حادثے میں 75 سالہ خاتون کی موت، دو زخمی

شمالی کشمیر سڑک حادثے میں 75 سالہ خاتون کی موت،...