سڑک حادثات کے متاثرین کیلئے ’’پی ایم راحت‘‘ کیش لیس علاج اسکیم شروع

جنگ نیوز ڈیسک

سرکاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے سیوا تیرتھ سے ’’پی ایم راحت‘‘ اسکیم کے آغاز کی منظوری دی، جس کا مقصد سڑک حادثات کے متاثرین کو فوری اور بلا معاوضہ علاج فراہم کرنا ہے تاکہ طبی امداد میں تاخیر کے باعث جانی نقصان نہ ہو۔
اس اسکیم کے تحت ہر اہل متاثرہ شخص کو حادثے کی تاریخ سے 7 دن تک5.1لاکھ روپے تک کیش لیس علاج کی سہولت ملے گی۔ غیر جان لیوا معاملات میں 24 گھنٹے اور جان لیوا معاملات میں 48 گھنٹے کے اندر پولیس تصدیق کے بعد استحکام کا علاج فراہم کیا جائے گا۔
ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم 112 ہیلپ لائن سے انضمام کے ذریعے متاثرین کو گولڈن آور میں اسپتال پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ کوئی بھی فرد 112 پر کال کرکے ایمبولینس اور قریبی نامزد اسپتال کی معلومات حاصل کرسکتا ہے۔
اسکیم کو ایک مربوط ڈیجیٹل نظام کے تحت نافذ کیا گیا ہے، جس میں حادثے کی اطلاع سے لے کر علاج اور ادائیگی تک تمام مراحل آن لائن منسلک ہیں۔ اسپتالوں کو ادائیگی موٹر وہیکل ایکسیڈنٹ فنڈ کے ذریعے کی جائے گی، جب کہ بیمہ شدہ معاملات میں جنرل انشورنس کمپنیاں اور ہٹ اینڈ رن یا غیر بیمہ شدہ معاملات میں حکومت ادائیگی کرے گی۔ منظور شدہ دعووں کی رقم 10 دن کے اندر جاری کی جائے گی۔
ضلعی سطح پر شکایات کے ازالے کے لیے ضلعی روڈ سیفٹی کمیٹی کے تحت نظام قائم کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم شہریوں کو فوری، ہمدردانہ اور مؤثر طبی امداد فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم قرار دی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

یوم یکجہتی پر وزیر اعظم کا خطاب:نکسلواد ختم، غربت میں نمایاں کمی،

  جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی/وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے...

سرینگر میں ڈاکٹر عزیز حاجنی کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش

جنگ نیوز سرینگر/کشمیری زبان و ادب کی ممتاز شخصیت ڈاکٹر...

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے صحافی ندھی رازدان سے شادی کرلی

جنگ نیوز سرینگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ...

آشوتوش دکشت نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے طور پر عہدہ سنبھالا

جنگ نیوز   ایئر چیف مارشل آشوتوش دکشت پی وی ایس...

غزل: اسلم ٹیٹاگڑھی

    اسلم ٹیٹاگڑھی غم کے ہنگام سے خود پریشاں ہوں میں...