فوجی گاڑی کو حادثہ: 10 جوان لقمہ اجل

جنگ نیوز

ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ چمبا روڈ پر کھننی ٹاپ کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں فوج کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 10 فوجی جوان جاں بحق جبکہ 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پھسلن کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔ گاڑی تقریباً 400 میٹر نیچے جا گری۔ چار جوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ چھ دیگر بعد میں دم توڑ گئے۔ زخمیوں کو پہلے ایس ڈی ایچ بھدرواہ اور بعد ازاں خصوصی علاج کے لیے ادھمپور کے آرمی اسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب فوجی دستہ آپریشنل ڈیوٹی سے واپس آ رہا تھا۔
حادثے پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ قائدین نے شہید جوانوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرہ اہل خانہ اور زخمی جوانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی حادثے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ریسکیو کارروائیوں کو سراہا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

فریج دھماکے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

  پولیس کے مطابق منگل کے روز  Chavat Galli   کرناٹک...

بھائی، بہن ریچھ کے حملے میں شدید زخمی

  سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت  کے علاقے...

اسمبلی کے خزاں اجلاس سے قبل اسپیکر کی کل جماعتی بیٹھک طلب

جنگ نیوز جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 21...

کشمیر کے اسکولوں میں ’سوچھتا انٹرن شپ‘ کا آغاز

جنگ نیوز سری نگر/کمشنر ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ من...

کشمیر تھیٹر کانفرنس اختتام پذیر، ممتاز شخصیات کی پذیرائی

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر، 13 ستمبر: تین روزہ ’کشمیر...