جموں کشمیر بینک کا منافع تیسری سہ ماہی میں 10 فیصد سے زائد بڑھ گیا

جنگ نیوز ڈیسک

جے اینڈ کے بینک نے اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی (Q3، مالی سال 2025-26) کے لیے مضبوط مالی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ بینک کا خالص منافع سال بہ سال 10.4 فیصد اضافے کے ساتھ 586.73 کروڑ روپے تک پہنچ گیا، جبکہ سہ ماہی بنیاد پر اس میں 18.7 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔

بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آج جموں میں منعقدہ اجلاس میں سہ ماہی اور نو ماہ کے نتائج کی منظوری دی۔ جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں بھی خالص منافع 4.5 فیصد بڑھ کر 1565.68 کروڑ روپے رہا۔

کارکردگی کے اہم اشاریوں میں نیٹ انٹرسٹ مارجن 3.62 فیصد، کاسٹ ٹو انکم ریشو 55.88 فیصد اور اثاثوں پر منافع (RoA) 1.23 فیصد رہا۔ اثاثہ جاتی معیار میں نمایاں بہتری آئی، جہاں گراس این پی اے 3 فیصد اور نیٹ این پی اے 0.68 فیصد تک کم ہو گیا۔

ایم ڈی و سی ای او امیتابھا چٹرجی نے کہا کہ مضبوط آمدنی، بہتر اثاثہ جاتی معیار اور نظم و ضبط کے باعث بینک مسلسل چوتھے سال ریکارڈ منافع کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قرضوں میں 17.3 فیصد اور جمع شدہ رقوم میں 10.6 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے۔

بینک کا کیپیٹل ایڈی کویسی ریشو 15 فیصد رہا، جبکہ 1250 کروڑ روپے کے سرمایہ اضافے کی منظوری بھی دی گئی۔ چٹرجی نے صارفین، اسٹیک ہولڈرز اور عملے کا اعتماد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

طویل عرصے تک بیٹھنا صحت کے لیے بڑا خطرہ

سرینگر، 13 جون انتباہ کہ طویل عرصے تک بیٹھنا صحت...

سڑک حادثے میں 75 سالہ خاتون کی موت، دو زخمی

شمالی کشمیر سڑک حادثے میں 75 سالہ خاتون کی موت،...