نعت اقدس ﷺ

سعید قادری
سرور دیں کی اگر دل میں ہے الفت محفوظ
دین و ایماں کی سدا ہوگئ دولت محفوظ
جب بھی دیکھوں تو مدینہ ہی مدینہ دیکھوں
دل میں ہو روضئہ سرکار کی صورت محفوظ
سلسلہ نور کا ہوتا ہی نہیں ختم کبھی
نکہت و نور کی طیبہ میں ہے رنگت محفوظ
جسم اطہر کا ترے سایہ کبھی بھی نہ ہوا
کیوں کہ رہتی ہی نہیں کوئی شباہت محفوظ
کس طرح پاتا بشر دہر میں منزل کا سراغ
شکل انساں میں اگر ہوتی نہ بعثت محفوظ
دل بیمار ترے مرہم و درماں کے لئے
خاک طیبہ میں ہے پوشیدہ یہ نعمت محفوظ
منتظر مسجد اقصا میں تھے آدم عیسیٰ
دیکھو قرآں میں ہے اسرا کی یہ آیت محفوظ
دور الحاد سے باز آ تو غلامی میں ذرا
تاکہ ہو حشر میں تیری بھی شفاعت محفوظ
یہ ہدایت تھی شب ہجرت سرکار امم
اے علی پاس تو رکھنا یہ امانت محفوظ
کوئی گل ان کے مقابل ہو یہ ممکن ہی نہیں
رب نے سینچا ہی نہیں ایسی لطافت محفوظ
جسم اطہر سے نکلتی ہوئی خوشبو کی قسم
چن کے لائی ہے صبا تو نے نفاست محفوظ
بس یہی ایک تمنا ہے خدایا میری
” رہے ایمان غریباں دم رحلت محفوظ “
قادری ہوں میں مقدر پہ ہوں نازاں ہر پل
حشر میں ہوگی نہ کیوں قادری نسبت محفوظ
ززز

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

شدید زلزلے میں 13 افراد جان بحق، درجنوں لاپتہ اور امدادی کارروائیاں جاری

فیضان پنجابی  جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے...

ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اکثر علاقوں میں زبردست بارش کے بعد اسکول بند

ڈوڈہ، ۲۹ جولائی مسلسل جاری موصلادھار بارش اور خراب موسمی...

کھریو میں سالانہ ماتا جوالا جی میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد

جنگ نیوز پلوامہ/: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو...

جنتَر منتَر بیان پر محبوبہ مفتی کا اظہارِ افسوس، ’’زبان پھسل گئی، معذرت خواہ ہوں‘‘

نیوز ڈیسک سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...