ماجد مجید
کشمیر یونیورسٹی
ورہؑ کٹھ ایک کشمیری لفظ ہے ۔مختلف زبانوں میں اس کے متعدد معنی ہیں ۔اردو میں بولیں تو اس کے معنی "ایک ساتھ۔”سب مل کر” اتحاد ” یکجہتی” جیسے الفاظ بولے جاتے ہیں ۔
ورہؑ کٹھ کی تاریخ بہت پرانی ہے جہاں تک ہمیں اس کی معلومات دستیاب ہوئی ہیں وہ سب آپ کے گوش و گزار کرنے میں کسی قسم کی لیت و لیل نہیں کریں گے ۔ کہتے ہیں کہ پرانے زمانے میں جب شادیاں ہوا کرتی تھیں تو مہندی رات کو دولہا والے دولہن کے گھر مہندی بھیجا کرتے ۔دولہن والے دولہن کے بالوں کو خالص گھی مل کے نرم اور ملائم کرکے کھولتے کنگا کرکے میل کچیل باہر نکالتے مہندی گوندھی جاتی عورتیں روایتی گیت ” ونہ ون” گاتے رات کے آخری پہر دولہن کو مہندی لگاتے جو بچ جاتی عورتیں اپنی اولادوں کے لئے تبرکأ لے جاتیں تاکہ ان کے اولادوں کا بھی رشتہ جلد ہو ۔دولہن کو مہندی لگاتے عورتیں روایتی گیت "ونہ ون ” گاکے دولہن کی تعریف میں اسے آسمان تک چڑھا تے اور دعائیں دیتے سمجھو مہندی رات شب برات جیسی گزرتی تھی۔
ورہؑ کٹھ =-مہندی رات گزرتے ہی اگلی صبح دولہا والے ایک بھیڑ ” ورہؑ کٹھ” دولہن والے کے گھر بھیجتے تاکہ دولہن والے اسےذبح کرکے اس کا ایک حصہ اپنے گھر رشتہ دار اور ہمسائیوں کے لئے پکائیں اورباقی بچا ہوا دولہا اور اس کے ساتھ آئے مہمانوں کو ضیافت کے طور کھلائیں ۔
سالہ موہنیو=- ایسے شخص کو بولتے ہیں جو دولہن والوں کی طرف سے دولہے کے گھر جاکر انہیں دولہا اور اس کے ساتھ مہمانوں کی تعداد بتا کر دعوت کا پیغام دیتا ہے ۔دولہا کے گھر اس شخص کی عزت افزائی کی جاتی ہے اس کے بیٹھنے کا خاص انتظام کیا جاتا ہے اور استقبال کے لئے عورتوں کا روایتی گیت ” ونہ ون ” اس کے سامنے پیش کیا جاتا ہے عورتیں سالہ موہنیو کے استقبال اور اس کی تعریف میں زمین آسمان ایک کرتے ہیں دولہے کے گھر اس کے لئے خصوصی پکوان تیار کیا جاتا ہے واپسی پر اس کے لئے عورتیں الوداعی گیت "ونہ ون ” پیش کرکے اسے۔رخصت کرتے ہیں ۔
دولہا=- سہ پہر دن کو دولہا سج دھج کر معمول کے مطابق آس پاس کے گھر گھر جاکر دعائیں اور خیر و برکت کی آرزو حاصل کرلیتا ہے دولہے کے ساتھ بچے بوڑھے ہم عمر لوگ جن میں جنس کی کوئی قید نہیں ہوتی سب ساتھ ساتھ ہوتے ہیں گھر گھر کی عورتیں گھر کے چوکھٹ پر دولہے کے انتظار میں کھڑے رہتے ہیں دولہا کو شربت پلائی جاتی ہے مٹھائی بادام اخروٹ اور بہت قسم کی مٹھائیوں کی بوچھاڑ دولہا پر کی جاتی ہے ۔ دولہن کے گھر کی طرف تیاری=- آخر میں دیر شام گئے دولہن کے گھر جانے کی تیاری ہوتی ہے دولہے کے ساتھ جانے والے مہمانوں کا انتخاب کیا جاتا ہے دولہن کو لانے کی تیاری میں پھر سے روایتی گیت "ونہ ون "دولہے کے سامنے پیش کیا جاتا ہے یہاں تک کہ دولہن کے گھر پہونچ جاتے ہیں دولہن کے گھر ضیافت=- ضیافت میں ندرو پالک ساگ ٹماٹر چھوٹے چھوٹے کباب اور پالگ گوشت ہوا کرتا تھا نکاح خوانی اگر دوپہر کو ہی کر دی گئی ہوتی تو ضیافت کے بعد دولہن کی رخصتی ہوا کرتی اور معمول کے مطابق رخصتی کے وقت ہر آنکھ اشکبار ہو جاتی۔
٭٭٭


