جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر میں منگل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ بڈگام اسمبلی حلقے میں01.50فیصد جبکہ ناگرہ ٹہ میں 82.74فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
مشترکہ چیف الیکٹورل آفیسر انل سالگوترا نے بتایا کہ جموں، دہلی اور ادھم پور میں مہاجر ووٹروں کے لیے قائم خصوصی مراکز پر کل 178 ووٹ ڈالے گئے، جن میں جموں میں 157، ادھم پور میں 11 اور دہلی میں 10 ووٹ شامل ہیں۔
بڈگام میں 126025 اور ناگرہ ٹہ میں 97980 ووٹر درج تھے، جن کے لیے بالترتیب 173 اور 150 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے۔
دونوں نشستوں کے لیے کل 27 امیدوار میدان میں تھے۔ بڈگام نشست پر نیشنل کانفرنس کے آغا محمود اور پی ڈی پی کے منتظر مدی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے، جبکہ ناگرہ ٹہ میں بی جے پی کی دیویانی کو سبقت حاصل ہے، جن کے والد دیویندر سنگھ رانا کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔


