سائبر جرائم کی جڑیں مضبوط ہورہی ہیں

حال ہی میں سائبر پولیس جموں نے ایک بڑے آن لائن فراڈ کا پردہ فاش کیا، جس میں44.4 کروڑ روپے کی رقم لوٹی گئی تھی اور تین ملزمان کو گجرات سے گرفتار کیا گیا۔ یہ واقعہ ایک بار پھر اس تلخ حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ ملک میں سائبر جرائم کس تیزی سے جڑیں مضبوط کر رہے ہیں۔ بظاہر عوامی بیداری میں اضافہ اور تکنیکی نظاموں میں بہتری کے باوجود، دھوکے باز اپنے ہتھکنڈے بدل کر نئے شکار ڈھونڈنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔
تشویش کی بات یہ ہے کہ اب یہ فراڈ صرف دولت مند طبقے یا غیر ماہر افراد تک محدود نہیں رہا۔ عام شہری، پنشنرز، طلبہ، اور چھوٹے کاروباری طبقے کے لوگ بھی ان جالوں میں پھنس رہے ہیں۔ یہ حقیقت کہ مجرم سینکڑوں میل دور بیٹھ کر لوگوں کو لوٹنے میں کامیاب ہیں، ہمارے نظام کی کمزوریوں اور عوامی آگاہی کی کمی کو واضح کرتی ہے۔
سائبر پولیس جموں اس کامیاب کارروائی پر یقیناً داد کی مستحق ہے، مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ احساس بھی ضروری ہے کہ اصل کام ایسے واقعات کو روکنے کا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ سائبر بیداری کو ایک قومی فریضہ سمجھے اور بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلائے ۔اسکولوں، کالجوں، دیہی علاقوں، اور آن لائن پلیٹ فارمز پر۔ سائبر جرم صرف ایک تکنیکی مسئلہ نہیں بلکہ ایک سماجی خطرہ ہے جو انسانی اعتماد، لالچ اور لاعلمی سے فائدہ اٹھاتا ہے۔
ہندوستان ایک ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے، لیکن اس کے ساتھ ڈیجیٹل تحفظ کو بھی قومی ترجیح بنانا ہوگا۔ جموں کا یہ واقعہ ہمارے لیے ایک وارننگ ہے کہ اب وقت آگیا ہے ہم سب زیادہ ہوشیار، باخبر اور محتاط بنیں۔ کیونکہ سائبر فراڈ کے خلاف سب سے مؤثر ہتھیار صرف بیداری ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

لولاکی کامیابی اور برازیل کی منقسم سیاست

برازیل کے صدارتی انتخابات میں لوئز اناسیو لولا دا...

محبوبہ کانگریس کی ترجمان بن چکی ہے /انعام النبی

جنگ نیوز سری نگر/عوامی اتحاد پارٹی (AIP) کے چیف ترجمان...

ریلوے میں اسٹیشن ماسٹر کی 1265 اسامیاں مشتہر

جنگ نیوز بھارتی ریلوے نے مختلف ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈز اور...

لیفٹیننٹ گورنر کادہشت گردی کیخلاف فول پروف حکمت عملی پر زور

نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج لوک...