ٹرمپ کا بیان محض سیاسی دعویٰ؟

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا حالیہ بیان کہ بھارت کی معیشت مردہ ہو چکی ہے، یا تو شدید لاعلمی پر مبنی ہے یا دانستہ سیاسی بدنیتی۔ یہی ٹرمپ 2019 میں بھارت کو ’ترقی یافتہ معیشت‘ مان کر GSP مراعات ختم کر چکے ہیں۔ آج وہی ملک اچانک پسماندہ کیسے ہو گیا؟
راہل گاندھی نے حسبِ روایت اس بیان کو مودی حکومت کے خلاف استعمال کیا، لیکن اُن کی اپنی جماعت اور اتحادی پیچھے ہٹ گئے، جو اپوزیشن کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ بھارت کی GDP 2014 میں 2 ٹریلین ڈالر سے بڑھ کر آج 3.9 ٹریلین ہو چکی ہے، اور 2027 تک 5 ٹریلین کا ہدف ہے۔ IMF اور عالمی ادارے5.6 سے زائد شرحِ نمو کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ برآمدات 770 ارب ڈالر، FDI میں ریکارڈ اضافہ، Apple اور Tata جیسے اداروں کی سرمایہ کاری، اور روزانہ 40 کروڑ UPI لین دین، بھارت کی اقتصادی متحرکیت کا ثبوت ہیں۔
2015 سے اب تک5.13کروڑ لوگ غربت سے باہر آ چکے ہیں، جبکہ ‘آیوشمان بھارت’، ‘ون نیشن ون راشن’ جیسی اسکیمیں عالمی سطح پر سراہا جا رہی ہیں۔ G20 کی قیادت اور بین الاقوامی معاہدوں میں بھارت کی شرکت اس کے بڑھتے عالمی اثر و رسوخ کی علامت ہے۔
ایسے میں بھارت کو ڈیڈ اکانومی کہنا صرف سچائی سے انکار نہیں، بلکہ ایک بڑی ابھرتی ہوئی طاقت کی توہین ہے۔ اپوزیشن کو تنقید کا حق ہے، مگر قومی مفاد اور عالمی حقائق کو نظرانداز کرنا نہایت غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

موسم کے متعلق جانکاری

14 جون۔  چند حصوں میں دیر سے دوپہر/شام تک...

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثے میں ہریانہ کے تین افراد ہلاک

سرینگر۔ جموں کے نگروٹا علاقے میں اتوار کی اولین ساعتوں...

مجبور مسکراہٹ

ماجد مجید کشمیر یونیورسٹی حسد ایک ایسی بیماری ہے کہ جب...

استاد کا پیشہ ایک قومی ذمہ داری ہے

محمد شبیر کھٹانہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی اور آئینی...

عمر سرکار کے 19 ماہ: کامیابیاں یا ناکامیاں؟

رشید پروینؔ  سوپور 3 جون 2026 کو این سی کا ایک گرینڈ...