سرینگر شہر میں 45 سے زائد مین ہول ڈَھکھنوں کی چوری

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/سرینگر شہر میں 45 سے زائد مین ہول کوروں کی چوری شہری تحفظ کے لیے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ سرینگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ (SSCL) کے حکام نے ان وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
حکام کے مطابق تازہ ترین واقعہ 31 جولائی کو صبح سویرے ریزیڈنسی روڈ پر پیش آیا، جس میں ایک شخص کو آٹو رکشہ میں کور چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی میں قید کیا گیا۔ اس سے قبل دسمبر 2024 سے ایسی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے، جن میں لنز ریسٹورنٹ سے پولو ویو اور پریس انکلیو سے گھنٹہ گھر تک کئی کور غائب ہو چکے ہیں۔
SSCL کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یہ صرف چوری کا معاملہ نہیں بلکہ شہریوں کی جانوں کے لیے خطرہ ہے، خاص طور پر لالچوک جیسے مصروف علاقوں میں۔ حالیہ دنوں میں SSCL کے انجینئروں نے خود جا کر کئی کھلے مین ہولز بند کیے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔
واقعے کے بعد SSCL نے SSP سرینگر اور SHO کوٹھی باغ کو مکتوب روانہ کیا ہے جس میں FIR درج کرنے، CCTV فوٹیج کی جانچ اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی اپیل کی گئی ہے۔ خط میں مستقل حفاظتی اقدامات اور چوری شدہ کوروں کی بازیابی پر زور دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں، حکام نے شہری انفرااسٹرکچر کے تحفظ اور عوامی سلامتی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے، خاص طور پر جب کہ بمنہ جیسے علاقوں سے بھی ایسی چوریوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

میرواعظ سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں کی ایرانی صدر سے ملاقات

جنگ نیوز نئی دہلی: ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مذہبی...

فلم فیسٹول IFFJKکی کامیابی میں DIPR کی ٹیم ورک نمایاں

جنگ نیوز سری نگر/جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد...

لشکر کی تین نکاتی حکمت عملی:جموںکشمیر میں انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں تیز

    جنگ نیوز نئی دہلی/سکیورٹی اداروں نے جموں و کشمیر میں...

وزیراعظم مودی نےBRICS بزنس فورم سے خطاب کے دوران تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کی تجویزپیش کی

  جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی/وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے...

جموں کشمیر بینک ڈیجیٹل تبدیلی پربہترین بینک ایوارڈسے سرفراز

  جنگ نیوز سرینگر/جے اینڈ کے بینک نے ممبئی میں منعقدہ...