نیا اسلامی سال احتساب کا لمحہ

آج نیا اسلامی سال1447 شروع ہوگیاہے۔ یہ لمحہ صرف تقویمی تبدیلی نہیں بلکہ ایک فکری دعوت ہے،خود احتسابی، تجدیدِ عہد اور اجتماعی بیداری کا پیغام۔
ادارہ سرینگر جنگ دعا گو ہیں کہ یہ سال امت مسلمہ کے لیے راحت، سکون اور استحکام کا پیغام لے کر آئے۔ خاص طور پر فلسطین، ایران، شام، یمن، سوڈان اور دیگر آزمائش زدہ مسلم ممالک میں جاری ظلم، جنگ، اور غیر یقینی حالات کا خاتمہ ہو۔ یہ وہ خطے ہیں جو کبھی تہذیب و تمدن کے مرکز تھے، مگر آج قتل و غارت، پابندیوں، مداخلتوں اور تباہی کی علامت بن چکے ہیں۔
ہم اس امت کا حصہ ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل، خصوصاً "کالے سونے” یعنی تیل کی دولت سے نوازا، مگر ہم عالمی ترقی کے دوڑ میں پیچھے کیوں رہ گئے؟ ہماری حالت زار کا سبب صرف بیرونی سازشیں نہیں، بلکہ ہماری داخلی کمزوریاں، فکری زوال، اور علمی و اخلاقی پستی بھی ہے۔
کیا اب وقت نہیں آ گیا کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں؟ اپنے نوجوانوں کو علم، کردار اور مقصدِ حیات سے جوڑیں؟ ہم نے علم، سائنس، حکمت، قیادت اور روحانیت کے میدان میں جو کچھ کھویا ہے، اسے واپس لانے کی سعی کریں؟
نیا اسلامی سال ہمیں کربلا کی یاد دلاتا ہے،قربانی، حق، استقامت اور باطل کے خلاف مزاحمت کا پیغام۔ آج یہی پیغام ہماری بقا اور عزت کا ضامن ہے۔
آئیے! اس نئے سال کا آغاز صرف دعاؤں سے نہیں بلکہ عملی عزم، شعور اور اتحاد کے ساتھ کریں۔ یہ سال صرف گزرنے کے لیے نہ ہو، بلکہ امت کی اصلاح، خودی کی بیداری اور عزتِ رفتہ کی بازیابی کا سال بنے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

بفلیاز پونچھ میں آگ لگنے سے 13 دکانیں جل کر خاکستر

پونچھ 7 جون: پونچھ ضلع کی تحصیل سورنکوٹ کے...

گھریلو ایل پی جی کی قیمت میں 29 روپے فی 14.2 کلوگرام سلنڈر کا اضافہ

نئی دہلی 7 جون: گھریلو کھانا پکانے والی گیس ایل...

شاعری

شیخ افلاق حسین سیمانی وہ بات اب تجھ میں باقی...

شاعری

جاوید قسیم شعر گوئی کی ہی پہچان سے سب جانتے...

دہلیز

راشیدہ یاسمین سارہ جب ہنستی تھی تو یوں محسوس ہوتا...