غزل- میر شہریارؔ

میر شہریارؔ
اننت ناگ کشمیر

دیکھا اس کے بن کیسا لگتا ہوں
پورا ہو کے بھی آدھا لگتا ہوں
اندر کیا ہوں وہ بس میں جانتا ہوں
حلیے سے تو دیوانہ لگتا ہوں
یہ بیگانی نظروں کی شرارت ہے
دیکھو میں بالکل تم سا لگتا ہوں
دیواروں کو لگتا ہوں میں دیوار
آئینوں کو آئینہ لگتا ہوں
پاس آکے ہوتا ہوں دریا معلوم
پر دور سے کوئی صحرا لگتا ہوں
کتنے کردار نبھاتا ہوں ایک ساتھ
میں تو کوئی افسانہ لگتا ہوں
ساری سچائی آج بتا کر میں
واعظ کو بہکا بہکا لگتا ہوں
میں ڈھلتا ہوں کچھ ایسے رنگوں میں
کبھی رادھا تو کبھی کانہا لگتا ہوں
اندھوں کو لگتا ہوں میں دیدہ ور
دیدہ وروں کو میں اندھا لگتا ہوں
تنہائی میں ہوتا ہے یاروں کا ہجوم
اور بھیڑ میں تنہا تنہا لگتا ہوں
اپنا لگتا ہوں سارے عالم کو
کیامیں خود کو بھی اپنا لگتا ہوں
ززز

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

میرواعظ سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں کی ایرانی صدر سے ملاقات

جنگ نیوز نئی دہلی: ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مذہبی...

فلم فیسٹول IFFJKکی کامیابی میں DIPR کی ٹیم ورک نمایاں

جنگ نیوز سری نگر/جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد...

لشکر کی تین نکاتی حکمت عملی:جموںکشمیر میں انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں تیز

    جنگ نیوز نئی دہلی/سکیورٹی اداروں نے جموں و کشمیر میں...

وزیراعظم مودی نےBRICS بزنس فورم سے خطاب کے دوران تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کی تجویزپیش کی

  جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی/وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے...

جموں کشمیر بینک ڈیجیٹل تبدیلی پربہترین بینک ایوارڈسے سرفراز

  جنگ نیوز سرینگر/جے اینڈ کے بینک نے ممبئی میں منعقدہ...