جموں و کشمیر کے 326 اگنی ویر فوج میں شامل

جنگ نیوز ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 326 اگنی ویروںکو آج جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری (JAK LI) ریجیمینٹل سینٹر میں حلف برداری اور پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران بھارتی فوج میں شامل کر لیا گیا۔
یہ پروقار تقریب لیفٹیننٹ جنرل منیش ایری، کرنل آف دی JAK LI ریجیمینٹ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ لیفٹیننٹ جنرل ایری نے پریڈ کا معائنہ کرتے ہوئے ان نوجوانوں کی فوجی تربیت اور تبدیلی کو سراہا۔
اس موقع پر فوجی اور سول حکام کے علاوہ اگنی ویرز کے والدین بھی موجود تھے، جنہیں ’گورو پدک‘ سے نوازا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل ایری نے نوجوان فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ’’آپ کا عزم صرف وردی سے نہیں، بلکہ بھارت کے نظریے سے وابستہ ہے۔ آپ جموں و کشمیر کے بہترین بیٹے ہیں اور اب بھارت کی مضبوط ڈھال بن چکے ہیں۔‘‘
انہوں نے انسٹرکٹرز اور تربیتی عملے کی بھی تعریف کی، جنہوں نے مشکل حالات میں بھی نظم و ضبط اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا۔
تقریب کا اختتام قومی پرچم کو سلامی اور فضا میں لہراتے ہوئے ہوا، جس نے اس تاریخی لمحے کی اہمیت کو اُجاگر کیا: ’’جموں و کشمیر کے نوجوان روشن مستقبل کو اپنانے کے ساتھ ساتھ قوم کے دفاع کے لیے بھی پیش پیش ہیں۔‘‘

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

میرواعظ سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں کی ایرانی صدر سے ملاقات

جنگ نیوز نئی دہلی: ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مذہبی...

فلم فیسٹول IFFJKکی کامیابی میں DIPR کی ٹیم ورک نمایاں

جنگ نیوز سری نگر/جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد...

لشکر کی تین نکاتی حکمت عملی:جموںکشمیر میں انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں تیز

    جنگ نیوز نئی دہلی/سکیورٹی اداروں نے جموں و کشمیر میں...

وزیراعظم مودی نےBRICS بزنس فورم سے خطاب کے دوران تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کی تجویزپیش کی

  جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی/وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے...

جموں کشمیر بینک ڈیجیٹل تبدیلی پربہترین بینک ایوارڈسے سرفراز

  جنگ نیوز سرینگر/جے اینڈ کے بینک نے ممبئی میں منعقدہ...